صوبائی وزیرصحت خواجہ سلمان رفیق کی پناہ کے وفد سے ملاقات،وزیر صحت پنجاب کو راولپنڈی میں پانچ سو بیڈز کے فری ہسپتال کے قیام کے حوالے سے بریفنگ دی گئی
اتوار 13 اپریل 2014 20:08
راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔13اپریل۔2014ء) وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کی خصوصی ہدایت پر صوبائی وزیرصحت خواجہ سلمان رفیق نے پاکستان نیشنل ہارٹ ایسوسی ایشن (پناہ)کے صدر میجر جنرل (ر) مسعود الرحمن کیانی کی قیادت میں ملنے والے ایک نمائندہ وفد سے گزشتہ روزکمشنر آفس میں ملاقات کی جس میں وزیر صحت پنجاب کو راولپنڈی میں پانچ سو بیڈز کے فری ہسپتال کے قیام کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔
میجر جنرل (ر) مسعود الرحمن کیانی نے وزیر صحت پنجاب کو بتایا کہ پاکستان نیشنل ہارٹ ایسوسی ایشن (پناہ) ایک بہت بڑا ویلفیئر پراجیکٹ کرنے جا رہی ہے جس میں پانچ سو بیڈز کا فری ہسپتال ، پناہ کااپنا ٹی وی اور F.M ریڈیو، پریٹنگ پریس اور ٹریننگ سینٹربھی ہو گا۔انہوں نے کہا کہ اس عظیم فلاحی پراجیکٹ کیلئے ” پناہ “کو ساڑھے نو کنال زمیں عطیہ کی گئی ہے جس کانقشہ بھی بن گیا ہے اورانشاء اللہ مئی کے آخر میں صدر پاکستان ممنون حسین جو اس منصوبے کے سرپرست اعلیٰ بھی ہیں اس کا سنگ بنیاد رکھیں گئے ۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
سپریم کورٹ نے جاسوسی کے مبینہ ملزم محمد دین کی درخواست ضمانت خارج کردی
-
بانی پی ٹی آئی کی تین مقدمات میں عبوری ضمانت میں توسیع
-
رمضان شوگر مل کیس: حمزہ شہباز کی ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست منظور
-
چیف جسٹس پاکستان سانحہ ماڈل ٹاؤن کے شہدا کے ورثا کو انصاف دلوائیں : خرم نوازگنڈاپور
-
نوازشریف کے دیرینہ ساتھی مرزا آصف بیگ انتقال کرگئے
-
اوکاڑہ گھریلو ملازمہ مبینہ زیادتی کے بعد قتل
-
لانڈھی دھماکا، وزیر ِداخلہ سندھ کا پولیس کیلئے انعام و اسناد کا اعلان
-
لانڈھی دھماکے کا زخمی دم توڑ گیا، دوسرا وینٹی لیٹر پر منتقل
-
لاہور : تین سرکاری ہسپتالوں کیلئے اربوں روپے کا بجٹ جاری
-
سرکاری لیبارٹریز نے ڈینگی مریضوں کی تشخیص بند کر دی
-
اسلام آباد کے شہریوں کے لئے شروع کئے جانے والے ہائوسنگ کے منصوبوں کو ترجیحی بنیادوں پر مکمل کیا جائے گا ، کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی ،ریاض پیرزادہ
-
فیصل آباد سے پتوکی اپنے سسرال آئے شخص نے خود کو فائر مارکر خودکشی کرلی نعش ہسپتال پتوکی منتقل
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.