شیخ رشید کا حکومت گرانے کا خواب پورا نہیں ہوگا، عابد شیرعلی،رینٹل پاور کے دور میں ہونے والی کرپشن کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ، میڈیا سے گفتگو

اتوار 13 اپریل 2014 20:03

دیپالپور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔13اپریل۔2014ء) وزیرمملکت برائے پانی و بجلی عابد شیرعلی نے کہاہے کہ شیخ رشید کا حکومت گرانے کا خواب کبھی شرمندہ تعبیر نہیں ہوگا۔

(جاری ہے)

دیپالپور میں اوچ پاور پلانٹ کے دورے کے بعد میڈیا سے گفتگو میں عابد شیرعلی نے کہا عوام گزشتہ حکومت کی نااہلیوں کے نتائج اب تک بھگت رہے ہیں، رینٹل پاور کے دور میں ہونے والی کرپشن کسی سے ڈھکی چھپی نہیں۔انہوں نے کہاکہ نندی پاور پراجیکٹ سابقہ حکومت کی کرپشن کا منبہ تھا پراجیکٹ سے چار سو دو میگاواٹ بجلی جون کے آخر تک سسٹم میں شامل ہوگی، گرمیوں میں لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ چھے سے آٹھ گھنٹے ہوگا۔