غیرعسکری طالبان قیدی فوج کی مشاورت سے رہا کیے، چوہدری نثار، طالبان نے عسکری قیدیوں کو رہا کرنے کا کوئی مطالبہ نہیں کیا، اسلام آباد کے ارد گرد غیر رجسٹرڈ 2 لاکھ افراد آباد ہیں، وفاقی وزیر داخلہ کی پریس کانفرنس
اتوار 13 اپریل 2014 19:24
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔13اپریل۔2014ء) وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے کہا ہے کہ طالبان نے عسکری قیدیوں کو رہا کرنے کا کوئی مطالبہ نہیں کیا تاہم جو غیرعسکری قیدی رہا کئے گئے اس میں فوج کی مشاورت شامل بھی تھی۔وفاقی دارالحکومت میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے چوہدری نثار نے کہا کہ حکومت نے اب تک صرف غیرعسکری طالبان قیدیوں کو رہا کیا جب کہ فوج سے مشاورت کے بغیر قیدیوں کی رہائی کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، حکومت اور فوج ملکر مذاکرات کو آگے بڑھا رہے ہیں اور مذاکرات کسی ڈیڈ لاک کا شکار نہیں ہوئے تاہم اگر ایسی کوئی صورتحال پیدا ہوئی تو قوم کو خود آگاہ کردیا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ اسلام آباد کی سیکیورٹی کیلئے نئی پالیسی تشکیل دی گئی ہے جس کیلئے پہلے مرحلے میں پنجاب سے ایلیٹ پولیس اہلکاروں کو طلب کرلیا گیا ہے جبکہ رینجرز اہکار بھی اسلام آباد کی سیکیورٹی کیلئے تعینات کئے جائیں گے۔(جاری ہے)
چوہدری نثار کا کہنا تھا کہ اسلام آباد فروٹ منڈی دھماکے کی تحقیقات میں کئی حساس چیزیں سامنے آئی ہیں اور اس کے تانے بانے کہیں اور جاکر ملتے ہیں، فروٹ منڈی دھماکے میں بلوچستان کی کالعدم تنظیم ملوث نہیں، سبزی منڈی کے گرد غیرملکی بھی آباد ہیں۔
انہوں نے کہا کہ امرود کی پیٹیاں جنوبی پنجاب سے لائی گئیں جس میں بارودی مواد چھپایا گیا تھا، میں سانحہ فروٹ منڈی کی تحقیقات کی خود نگرانی کررہا ہوں، دہشت گردوں کو ایمان محنت اور سچائی سے روکیں گے اورعوام کا ہر حال میں تحفظ یقینی بنایا جائے گا،وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ سابق دور میں کروڑوں روپے کی لاگت سے منگوائے گئے اسکینرناکارہ ہیں اور اس کا سود موجودہ حکومت کو ادا کرنا پڑ رہا ہے، جن کے دور میں دہشتگردی ہوئی وہی بیان دیتے ہیں، حساس مرحلے پر روز بیانات نہیں آنے چاہیئں۔ چوہدری نثار نے کہا کہ اسلام آباد کے ارد گرد غیر رجسٹرڈ 2 لاکھ افراد آباد ہیں جنہیں کس نے بسنے دیا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
یوکرین کے لیے 61 بلین ڈالر کی امریکی امداد
-
’میرا بیٹا فوجی تحویل سے غائب ہے، کیا مجھے راتوں کو نیند آتی ہوگی؟‘
-
بہترین حکمت عملی کے بغیر معاشی ترقی و خوشحالی ناممکن ،خوشحالی کیلئے مائیکرو اکنامک استحکام ضروری ہے،سابق نگران وزیر خزانہ شمشاد اختر
-
فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل کیخلاف لارجر بینچ کیلئے دائر درخواست منظور
-
سوات یونیورسٹی میں خود کو فوجی افسر ظاہر کرنے والا شخص ساتھیوں سمیت گرفتار
-
عمران خان کا جیل سے باہر آنا ڈیل کے تحت ہی ہو سکتا ہے،حامد خان
-
لکی مروت میں شادی کی محفلِ موسیقی میں فائرنگ سے 6 افراد جاں بحق
-
وزیراعظم محمد شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ گئے
-
وزیراعظم شہباز شریف نے مختلف شعبوں میں نمایاں کارکردگی دکھانے والے نوجوانوں سے مزار قائد پر پاکستان کی خدمت کرنے کا حلف لیا
-
سولر پینل بنانے والوں کو 10 سالہ مراعات دینے کی پالیسی تیار
-
مولانا فضل الرحمان نے ٹاپ گیئر لگایا ہوا ہے، عوام صرف 2 مہینے انتظار کریں، شیخ رشید
-
سی ویو کے ساحل پر نوجوان کی مبینہ خودکشی کا ڈراپ سین ،نوجوان گھر واپس پہنچ گیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.