علی حیدر گیلانی اورشہباز تاثیر کی رہائی کا مطالبہ ہی نہ ہوسکا، مزید طالبان قیدی رہاہونے کاامکان

اتوار 13 اپریل 2014 17:13

علی حیدر گیلانی اورشہباز تاثیر کی رہائی کا مطالبہ ہی نہ ہوسکا، مزید ..

اسلام آباد،کوہاٹ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔13اپریل۔2014ء) سابق وزیراعظم یوسف رضاگیلانی کے بیٹے علی حیدر گیلانی اور شہباز تاثیر کی رہائی کا حکومت کی طرف سے مطالبہ ہی نہ ہونے کا انکشاف ہواہے جبکہ طالبان کے مزید 12قیدیوں کی آئندہ چنددنوں میں رہائی متوقع ہے ۔

(جاری ہے)

مذاکرات کیلئے نامزد طالبان کمیٹی کے کوارڈینیٹر یوسف شاہ نے انکشاف کیاہے کہ حکومت کی طرف سے ابھی تک علی گیلانی اور شہباز تاثیر کی رہائی کا مطالبہ نہیں کیاگیا، طالبان گروپوں میں لڑائی یا اختلافات کا جنگ بندی سے کوئی تعلق نہیں ، تمام گروپ مرکزی شوریٰ کے فیصلوں کی پیروی کرتے ہیں ۔

حکومتی کمیٹی کے رکن رستم شاہ مہمند نے بتایاکہ امن مذاکرات میں تاخیر ہے ، تعطل نہیں ، وزیراعظم بیرون ملک دورے سے واپس آچکے ہیں ، قیدیوں کی رہائی کے معاملے پر بات ہوگی اور جلد رہائی کا مرحلہ شروع ہوجائے گا۔ دوسری طرف ذرائع نے بتایاکہ آئندہ چند روزمیں مزید 12طالبان قیدیوں کی رہائی کا امکان ہے ، غیرعسکری قیدیوں کی رہائی کیلئے دوفہرستیں دی گئی تھیں جن میں کوئی اہم کمانڈر شامل نہیں ۔ ذرائع نے بتایاکہ فہرستوں کی چھان بین کی جارہی ہے ، مذاکرات میں تاخیر طالبان گروپوں کی آپسی لڑائی کی وجہ سے ہورہی ہے ۔