حکومت اور فوج میں کوئی دوری نہیں ہے، رانا ثنااللہ

اتوار 13 اپریل 2014 17:13

حکومت اور فوج میں کوئی دوری نہیں ہے، رانا ثنااللہ

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔13اپریل۔2014ء) وزیر قانون پنجاب رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ فوج سے کوئی دوری نہیں ہے دوری کی غلط فہمیاں پیدا کرنے والے ناکام ہونگے۔

(جاری ہے)

فیصل آباد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے وزیر قانون کا کہنا تھا کہ قانون نافذ کرنے والی ایجنسیوں کوغیرمعمولی اختیارات دیناوقت کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ تحفظ پاکستان بل پر اپوزیشن کا شور بلا جواز ہے، ایوزیشن کو تحفظات ہیں تو وہ اپنی تجاویز لے کر آئے۔ ان کا کہنا تھا کہ ایسے افراد جنہیں عوام نے ہمیشہ مسترد کیا،وہ فوج کے ساتھ غلط فہمیاں پیدا کرے کی کوشش کررہے ہیں لیکن موجودہ حکومت اور فوج میں کوئی دوری نہیں ہے۔

متعلقہ عنوان :