پشاور ،متنی میں پولیس اور فورسز کی کارروائی،5شدت پسند کمانڈر ہلاک

اتوار 13 اپریل 2014 17:11

پشاور ،متنی میں پولیس اور فورسز کی کارروائی،5شدت پسند کمانڈر ہلاک

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔13اپریل۔2014ء) پشاور پولیس اور سکیورٹی فورسز کی مشترکہ کارروائی کے دوران پانچ اہم شدت پسند کمانڈرمارے گئے۔

(جاری ہے)

پشاور کے نواحی علاقے متنی اور ایف آر پشاور کے سرحدی علاقہ کالا خیل میں سیکورٹی فورسز نے کاروائی کی گئی۔ ذرائع کا دعویٰ ہے کہ پولیس اور فورسز کی مشترکہ کارروائی میں 5 اہم شدت پسند کمانڈر مارے گئے۔ ذرائع کے مطابق مارے جانے والوں میں کالعدم تنظیم کااہم کمانڈرجنگریز بھی شامل ہے۔ جوپشاور میں متعدد دہشتگرد کاروائیوں میں پولیس کو مطلوب تھا۔

متعلقہ عنوان :