صدر مملکت ممنون حسین اسلام آباد روانہ

اتوار 13 اپریل 2014 17:08

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔13اپریل۔2014ء) صدر مملکت ممنون حسین لاہور میں قیام کے بعد اسلام آباد روانہ ہو گئے ۔ لاہور کے اولڈ ائیر پورٹ پر گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور ،وزیرا علیٰ پنجاب محمد شہباز شریف ،چیف سیکرٹری نوید اکرم چیمہ ،آئی جی پنجاب خان بیگ سمیت دیگر نے رخصت کیا ۔

(جاری ہے)

صدر نے لاہور میں قیام کے دوران لاہور چیمبر کے زیر اہتمام او آئی سی ٹریڈ کانفرنس سے خطاب کے علاو سفیروں کے اعزاز میں عشائیہ کی تقریب میں شرکت بھی کی ۔ صدر سے گورنر اور وزیر اعلیٰ پنجاب نے بھی ملاقاتیں کیں۔