گیس ٹیرف میں اضافہ کیلئے سوئی سدرن اورسوئی ناردرن کی درخواستیں سماعت کیلئے منظورکرلی گئیں ،سونادرن نے گیس کی قیمت ایک سوانایاعشاریہ پچپن اورسوئی سدرن نے ایک سوآٹھ روپے انیس پیسے گیس مہنگی کرنے کی درخواست دی

اتوار 13 اپریل 2014 17:07

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔13اپریل۔2014ء) گیس ٹیرف میں اضافہ کیلئے سوئی سدرن اورسوئی ناردرن کی درخواستیں سماعت کیلئے منظورکرلی گئی ہیں،درخواستوں کی سماعت کراچی اورلاہورمیں کی جائے گی۔

(جاری ہے)

اوگرا نے گیس ٹیرف میں اضافہ کیلئے سوئی سدرن اورسوئی ناردرن کی درخواستیں سماعت کیلئے منظورکرتے ہوئے شیڈول جاری کردیا،سوئی نادرن نے گیس کی قیمت ایک سوانایاعشاریہ پچپن اورسوئی سدرن نے ایک سوآٹھ روپے انیس پیسے گیس مہنگی کرنے کی درخواست دی ہے،،اوگرا کے شیڈول کے مطابق سوئی سدرن کی درخواست پرسماعت 29 اپریل کو کراچی اورسوئی ناردرن کی درخواست پرسماعت آٹھ مئی کو لاہور میں ہوگی،دونوں کمپنیوں نے مالی سال کیلئے گیس مہنگی کرنے کی درخواست کی ۔

متعلقہ عنوان :