وکلاء کے پیشہ وارانہ تعاون کے بغیر عدلیہ انصاف فراہم نہیں کر سکتی،جسٹس سید افتخار حسین شاہ،جمہوریت کی بحالی اور آزاد عدلیہ کے قیام کے لیے وکلاء کی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی،کلورکوٹ بار کے وکلاء سے خطاب

اتوار 13 اپریل 2014 17:05

بھکر (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔13اپریل۔2014ء) تحصیل کلو ر کو ٹ میں وکلاء کے پیشہ وارانہ تعاون کے بغیر عدلیہ انصاف فراہم نہیں کر سکتی بار اور بینچ کے مضبوط تعلق سے ہی سائلین کو انصاف کی فراہمی ممکن ہو سکتی ہے۔جمہوریت کی بحالی اور آزاد عدلیہ کے قیام کے لیے وکلاء کی خدمات ہمیشہ ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی ان خیالات کا اظہار جسٹس لاہور ہائیکورٹ سید افتخار حسین شاہ نے کلورکوٹ بار کے وکلاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ ہم سب کو مل کر مظلوم افراد کو انصاف فراہم کرنے کے لیے بھرپور کردار ادا کرنا چاہیے۔

بار سے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج بھکر غفار جلیل نے بھی خطاب کیا اور اپنی ضلع بھر کی ٹیم کی کارکردگی کو سراہا اور انصاف کی فراہمی میں جسٹس لاہور ہائیکورٹ کو اپنے بھرپور تعاون کا یقین دلایا۔

(جاری ہے)

بار سے صدر بار کلورکوٹ مصباح الاسلام رانا ایڈوکیٹ نے خطاب کیا اور سپاسنامہ پیش کیا اور معزز مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔اس موقعہ پر جسٹس لاہور ہائیکورٹ سید افتخار حسین شاہ نے وکلاء کی نئی کابینہ سے حلف لیا۔

کلورکوٹ کے دو سینئر وکلاء عبدالقیوم خان ایڈوکیٹ اور ملک ثناء اللہ سگو نے جسٹس افتخار حسین شاہ اور سیشن جج بھکر غفار جلیل کو پگڑیاں پہنائیں۔ اس سے قبل جسٹس لاہور ہائیکورٹ سید افتخار حسین شاہ نے سول کورٹس میں بار روم کی نئی عمارت کی تعمیر کے لیے سنگ بنیاد رکھا اور نئی تعمیر ہونے والی عدالت کا افتتاح کیا۔اس موقعہ پر مقامی پولیس کی طرف سے سخت سیکورٹی کے انتظامات کیے گئے تھے۔تقریب میں منکیرہ۔دریا خان۔بھکر اور کلورکوٹ کے معزز جج صاحبان اور وکلاء نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔اس موقع پر کلورکوٹ بار کی طرف سے معزز ججز اور مہمانوں کو ٹی ایم اے ہال میں بہترین ڈنر دیا گیا۔

متعلقہ عنوان :