برطانیہ کی ایشین فائرسروس ایسوسی ایشن اور ریسکیو 1122کے درمیان باہمی تعاون کامعاہدہ،ریسکیو 1122پاکستان کے شہریوں کو بروقت ایمرجنسی کیئرکابنیادی حق فراہم کررہی ہے‘ گورنرچوہدری سرور

اتوار 13 اپریل 2014 15:43

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔13اپریل۔2014ء) برطانیہ کی ایشین فائرسروس ایسو سی ایشین کے پانچ رُکنی خصوصی وفداور ریسکیو 1122، پاکستان کے درمیان باہمی تعاون کا معاہدہ طے پاگیا ہے جس کے تحت دونوں ممالک کی فائرسروس کے افسران ایک دوسرے کی مہارتوں اور تکنیکی معاونت سے مستفید ہوسکیں گے۔ ایم او یو پر ڈی جی پنجاب ایمرجنسی سروسز ڈاکٹررضوان نصیر اور اے ایف ایس اے کے ایگزیکٹوممبرمہربان صادق نے دستخط کیے۔

وفد سے خطاب کرتے ہوئے گورنرپنجاب محمد سرور نے کہا کہ ریسکیو 1122نے پاکستان کے شہریوں میں احساسِ تحفظ فراہم کیاہے اور اس سروس کی وجہ سے لوگوں کو ایمرجنسی کی صورت میں ایمرجنسی کیئرکابنیادی حق مل رہاہے۔ ماضی کو یاد کرتے ہوئے گورنرپنجاب نے کہا کہ انہوں نے 30سال تک سکاٹ لینڈ اور برطانیہ کے لوگوں کی خدمت کی ہے اور جو بات انہوں نے وہاں سے سیکھی ہے وہ یہ ہے کہ وہ ہرملک کے لوگوں سے پیارکرتے ہیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ برطانیہ نے ہمیشہ پاکستان کی مدد کی ہے جیساس کہ حال ہی میں گارڈن براؤن نے لاکھوں ڈالرز پاکستان میں تعلیم کی بہتری کے لیے دیے ہیں۔ اس موقع پر ڈی جی ریسکیو پنجاب ڈاکٹر رضوان نصیر نے کہا کہ ایسے معاہدوں سے نہ صرف دنوں ممالک کے درمیان ہم آہنگی کی فضاء پیداہوگی بلکہ ریسکیو افسران کو برطانیہ کی فائرسروس، تربیت یافتہ اہلکاروں کی مہارت اور ایمرجنسی آلات اور تکنیکی معاونت سے سیکھنے کے مواقع ملیں گے ۔

قبل ازیں وفد نے پنجاب میں ہنگامی حالات و آفات کی صورت میں تربیت اور ریسکیو آپریشن کا بغور جائزہ لیااور ریسکیو اہلکاروں کی تربیتی سرگرمیوں ، تربیتی عملے ، نصاب اور سفارشات کے جائزے ،آگ انجئنیرنگ اور بلڈنگ سیفٹی کوڈزپر بحث ،پراونشل مانیٹرنگ سیل کا دورہ ، صحت اور حفاظت کی اور آگ کے ریسکیو آپریشن، آگ کی روک تھام اور کمیونٹی سیفٹی ایکٹ کے مسودے کا جائزہ لیا۔

متعلقہ عنوان :