پشاور میں طالبان کے نام پر بھتہ لینے والے 2 ملزمان گرفتار ، اسلحہ اور افغان سمز برآمد کرلی گئیں

اتوار 13 اپریل 2014 15:33

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔13اپریل۔2014ء) صوبائی دارالحکومت پشاورمیں پولیس نے طالبان کے نام پر بھتہ لینے والے دو ملزمان کو گرفتار کرلیا، اسلحہ اور افغان سمز برآمد کرلی گئیں۔

(جاری ہے)

ایس پی سٹی فیصل مختار نے بتایا کہ پشاور کے رہائشی تاجر حاجی میجر سے ایک کروڑ روپے بھتے کا مطالبہ کیا ملزمان نے خود کو کالعدم تحریک طالبان کا نمائندہ ظاہر کیا اور تاجر کی جانب سے بھتہ نہ دینے پر اس کے گھر کے باہر دھماکا بھی کیا جس میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ایس پی سٹی کے مطابق پولیس نے ملزمان کے خلاف تحقیقات کا آغاز کیا اورملزمان جان محمد اور جہان گل کو گرفتار کرلیا پولیس نے ملزمان کے قبضے سے چار موبائل فونز، دو افغان سمز سمیت سات سمز برآمد ہوئی ہیں۔

متعلقہ عنوان :