کوئٹہ میں لاری اڈے پر فائرنگ سے دو افراد جاں بحق

اتوار 13 اپریل 2014 15:26

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔13اپریل۔2014ء) کوئٹہ میں لاری اڈے پر فائرنگ سے دو افراد جاں بحق ہوگئے،حملہ آروفرارہونے میں کامیاب ہوگئے ،فائرنگ کے بعد علاقے میں بھگدڑ مچ گئی ، جاں بحق ہونے والوں کی لاشوں کو اسپتال منتقل کردیاگیا،تفصیلات کے مطابق پولیس نے بتایاکہ گزشتہ روزکوئٹہ کے علاقے سریاب روڈ پر واقع لاری اڈے پر نامعلوم ملزمان نے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں دوافراد جاں بحق ہوگئے، فائرنگ کے بعد علاقے میں بھگدڑ مچ گئی اور خوف و ہراس پھیل گیا، واقعے میں جاں بحق ہونے والوں کی لاشوں کو اسپتال منتقل کردیاگیا،پولیس کے مطابق حملہ آروفرارہونے میں کامیاب ہوگئے نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی۔