کراچی،دورروزپرانی لاش برآمد،فائرنگ سے دوزخمی،بلدیہ ٹاؤن نمبر3سے لاش ملی،زخمیوں کو سول اسپتال منتقل کردیاگیا

اتوار 13 اپریل 2014 15:26

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔13اپریل۔2014ء) کراچی کے علاقے بلدیہ ٹاون سے ایک شخص کی دو روز پرانی لاش برآمدجبکہ نادرن بائی پاس اور اتحاد ٹاون میں فائرنگ کے دو الگ الگ واقعات میں دو افراد زخمی ہوگئے،دونوں افراد کو طبی امداد کے لئے سول اسپتال منتقل کردیاگیا،پولیس کے مطابق رات گئے بلدیہ ٹاون نمبر 3 سے دو روز پرانی ایک شخص کی لاش ملی اس سے قبل بلدیہ ٹاون میں نادرن بائی پاس کے قریب فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہواجبکہ بلدیہ ٹاون کے علاقے اتحاد ٹاون میں ڈکیتی مزاحمت کے دوران فائرنگ سے بھی ایک شخص زخمی ہوگیا،فائرنگ سے زخمی ہونے والے دونوں افراد کو طبی امداد کے لئے سول اسپتال منتقل کردیاگیا۔

متعلقہ عنوان :