قومی مینز نیٹ بال چیمپئن شپ 15 اپریل سے شروع ہو گی

اتوار 13 اپریل 2014 14:17

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔13اپریل۔2014ء)قومی مینز نیٹ بال چیمپئن شپ 15 اپریل سے اسلام آباد میں شروع ہو گی۔

(جاری ہے)

ایونٹ میں ملک بھر سے سولہ ٹیمیں حصہ لیں گی جن میں پاکستان آرمی، پاکستان پولیس، پاکستان نیوی ، پاکستان ایئرفورس، پاکستان واپڈا، پاکستان ریلوے، ہائر ایجوکیشن کمیشن، سندھ، پنجاب، بلوچستان، خیبرپختونخوا، اسلام آباد، فاٹا، آزاد جموں و کشمیر اور گلگت بلتستا ن کی ٹیمیں حصہ لیں گی-