بھارت کی اے کرکٹ ٹیم رواں برس جولائی میں آسٹریلیا کا دورہ کرے گی ،انڈین کرکٹ بورڈ ،بھارت کی اے ٹیم دورے کے دوران میزبان ٹیم کے خلاف دو چار روزہ اور کوائڈ رینگولر سیریز کھیلے گی

اتوار 13 اپریل 2014 14:17

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔13اپریل۔2014ء) کرکٹ کنٹرول بورڈ آ ف انڈیا نے کہا ہے کہ بھارت کی اے کرکٹ ٹیم رواں برس جولائی میں آسٹریلیا کا دورہ کرے گی۔ بھارت کی اے ٹیم دورے کے دوران میزبان ٹیم کے خلاف دو چار روزہ اور کوائڈ رینگولر سیریز کھیلے گی۔

(جاری ہے)

کرکٹ کنٹرول بورڈ آ ف انڈیا (بی سی سی آئی) کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق بھارت کی اے ٹیم دورے کا آغاز 6 جولائی کو چار روزہ میچ سے کریگی، کوائڈ رینگولر سیریز میں میزبان آسٹریلیا، بھارت اور جنوبی افریقہ کی ٹیمیں شرکت کریں گی۔

یہ بھارت اے ٹیم کی رواں برس پہلی بڑی سیریز ہو گی۔ واضح رہے کہ گزشتہ برس بھارت کی اے ٹیم نے جنوبی افریقہ، آسٹریلیا اور زمبابوے کا دورہ کیا تھا جبکہ بھارت نے نیوزی لینڈ اور ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز کی میزبانی کی تھی۔

متعلقہ عنوان :