سینٹرل گوٹینگ اوپن سکوائش کا آغاز (کل) ہو گا،6 پاکستانی کھلاڑی ایکشن میں نظر آئیں گے

اتوار 13 اپریل 2014 14:12

جوہانسبرگ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔13اپریل۔2014ء) عاشور سینٹرل گوٹینگ اوپن سکوائش ٹورنامنٹ (کل) پیر سے جنوبی افریقہ میں شروع ہو گا۔ 5 روز تک جاری رہنے والے ایونٹ میں دنیا کے مختلف ممالک کے کھلاڑی ٹائٹل کے حصول کیلئے ایکشن میں نظر آئیں گے۔ ایونٹ میں پاکستان کے چھ کھلاڑی بھی قسمت آزمائی کریں گے۔

(جاری ہے)

ٹورنامنٹ کے حسیب گل، مبارک محسن، محمد ثاقب یوسف، عماد فرید، چوہدری ناصر انور اور طیب اسلم پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔

پہلے راؤنڈ میں پاکستان کے حسیب گل کا مقابلہ آسٹریا کے عقیل رحمان سے ہو گا، پاکستان کے مبارک محسن ہیشام محمد کے مدمقابل ہو گے، پاکستان کے تیسرے کھلاڑی طیب اسلم کا مقابلہ میزبان جنوبی افریقہ کے مائیکل ووڈ سے ہو گا، پاکستان کے چوہدری ناصر انور کوالیفائر کھلاڑی کے خلاف مہم شروع کریں گے جبکہ عماد فرید کا مقابلہ جین پیری بٹس سے ہو گا۔

متعلقہ عنوان :