نندی پورپراجیکٹ اور سولر منصوبے سےاسی سال بجلی کی پیداوارشروع ہوجائےگی، شہباز شریف
اتوار 13 اپریل 2014 13:13
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔13اپریل۔2014ء) وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کہتے ہیں کہ نندی پور پاور پراجیکٹ اور سولر منصوبے سے رواں برس بجلی کی پیداوار شروع ہوجائے گی۔لاہور میں وزیر اعلٰی شہباز شریف اور گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے صدر مملکت ممنون حسین سے ملاقات کی، جس میں صوبائی وزیرقانون رانا ثناءاللہ اور دیگر اعلیٰ حکام بھی موجود تھے۔
ملاقات کے دوران ملک کو درپیش مسائل سے نمٹنے کے لئے کئے گئے اقدامات، پنجاب کے ترقیاتی منصوبوں اور حالیہ دورہ چین پرتبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر وزیر اعلیٰ پنجاب نے صدر کو بتایا کہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت توانائی بحران کے حل کے لئے سنجیدہ اور مخلصانہ اقدامات کررہی ہے۔ نندی پور پاورپراجیکٹ پرچین کے تعاون سے دن رات کام جاری ہے اور مئی سے بجلی کی مرحلہ وار پیداوار کا آغاز کردے گا اس کے علاوہ پنجاب حکومت کے سولرپراجیکٹ سے بھی رواں برس بجلی کی پیداوار شروع ہوجائے گی، جس سے توانائی کے بحران پر قابو پانے میں مدد ملے گی۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
پوٹن کے ساتھ اچھے تعلقات معاون ثابت ہو سکتے ہیں، سابق جرمن چانسلر
-
آئی ایم ایف کے ساتھ آنے والے دنوں میں بڑے پروگرام کی طرف جارہے ہیں،محمد اورنگزیب
-
زرمبادلہ ذخائر میں مزید اضافہ ہو گیا
-
سگریٹ کو مزید مہنگا کرکے نوجوانوں کو تمباکو نوشی سے دوررکھا جاسکتا ہے
-
وفاقی حکومت نے کابینہ کی ای سی ایل کمیٹی کی تشکیل نو کردی
-
سندھ حکومت کا آئندہ ہفتے 2 تعطیلات کا اعلان
-
حکومت اور جماعتوں کو مل کرخفیہ ایجنسیوں کی سیاست میں مداخلت کوروکنا چاہیے
-
افغانستان میں جنگی جرائم کی تحقیقات، برطانوی وزیرکو سزا ملنے کا امکان
-
کیا ترکی شامی پناہ گزینوں کی غیر قانونی ملک بدری کررہا ہے؟
-
عدلیہ میں کسی قسم کی مداخلت برداشت نہیں ہوگی
-
جون سے فیز وائز پلاسٹک بیگز کو بین کردیاجائیگا‘مریم اورنگزیب
-
عمران خان سمیت اڈیالہ جیل کے تمام قیدیوں سے ملاقاتوں پرپابندی ختم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.