سیہون : مسافر کوسٹر اور ڈمپر میں تصادم سے 4 بچوں سمیت 6 افراد جاں بحق

اتوار 13 اپریل 2014 12:52

سیہون : مسافر کوسٹر اور ڈمپر میں تصادم سے 4 بچوں سمیت 6 افراد جاں بحق
جامشورو (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔13اپریل۔2014ء) جامشورو میں لکی شاہ صدر کے قریب بگھو ٹھوڑو انڈس ہائی وے موڑ پر مسافر کوسٹر اور ڈمپر میں تصادم سے 4 بچوں سمیت 6 افراد جاں بحق اور 6 زخمی ہو گئے۔ زخمیوں اور جاں بحق ہونیوالے افراد کو متعلقہ ہسپتال سیہون منتقل کر دیا گیا ۔

(جاری ہے)

جابحق ہونیوالے افراد میں 8 سالہ افشاں، 45 سالہ یامین ، 8 سالہ ارسلان ، 10 سالہ فیضان، 5 سالہ حنا اور ایک نامعلوم شامل ہے ۔ عینی شاہدین کے مطابق بگھو ٹھوڑو پہاڑی موڑ پر تیز رفتار ڈمپر کوسٹر پر چڑھ گیا۔حادثے کا شکار ہونیوالی کوسٹر میں کراچی کے رہائشی زائرین سوار تھے جو سیہون میں قلندر لعل شہباز کی زیارت کرنے کے بعد نیو کراچی سیکٹر B ایریا جا رہے تھے۔

متعلقہ عنوان :