غنڈہ گردی والی فلمیں اب ماضی کا حصہ بن چکی ہیں،زیبا بختیار

ہفتہ 12 اپریل 2014 23:40

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔12اپریل۔2014ء)اداکارہ زیبا بختیار نے کہا ہے کہ پنجابی بھڑکوں اور غنڈہ گردی والی فلمیں اب ماضی کا حصہ بن چکی ہیں ۔

(جاری ہے)

لوگ اصلاح پسند فلمیں دیکھنا چاہتے ہیں ۔اپنے ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ میری فلم آپریشن جلد سینما گھروں کی زینت بنے گی اور انڈسٹری کی بحالی میں اہم کردار ادا کرے گی ۔انہوں نے کہا کہ فلم کی تشہیر جلد شروع کی جائے گی ۔