تھر پارکر میں طویل المدت اور پائیدار ترقی کیلئے تھر ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے قیام کے سلسلے میں وزیراعلیٰ ہاؤس میں اجلاس ،لوگوں کے مسائل حل کرنے کیلئے ترقیات کے ماسٹر پلان کی اشد ضرورت ہے،حکومت متاثرہ لوگوں کی امداد جاری رکھے گی،وزیراعلیٰ سندھ

ہفتہ 12 اپریل 2014 22:59

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔12اپریل۔2014ء) ضلع تھر پارکر میں طویل المدت اور پائیدار ترقی کے لئے تھر ڈولپمنٹ اتھارٹی کے قیام اور ضلع کے قحط سے متاثرہ لوگوں کو قیل المدت کے تحت امداد فراہم کرنے کے سلسلے میں ہفتہ کو وزیراعلیٰ ہاؤس کراچی میں وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ کی صدارت میں ایک اجلاس ہوا۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ نے سندھ کے ترقیات و منصوبہ بندی اور قومی ترقیاتی اداروں کے افسران کو کہا کہ وہ ضلع تھر پارکر کے لوگوں کے لئے ترقیاتی انفراسٹرکچر ، روزگار اور آمدن کے وسائل ، تعلیم اور صحت ،مواصلاتی رابطوں کی سہولیات ، وہاں ہنری ترقی موشیوں کی دیکھ بھال ، زراعت اور بہتر مارکیٹنگ مکینزم پر مشتمل ایک جامعہ منصوبہ بندی کریں جس سے وہاں کے لوگوں کے سماجی اقتصادی مسائل کو مستقل طور پر حل کیا جاسکے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے افسران کو کہا کہ یہ منصوبہ بندی ضلع تھرپارکر کے جغرافیائی ماحولیاتی اور ثقا فتی ماحول کو مدنظر رکھتے ہوئے کی جائے جس کو لوگ خوش اصلوبی سے اپنائیں انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی وہ واحد جماعت ہے جس نے ضلع تھر پارکر کے عوام کے خاطر خدمات سر انجام دی ہیں انہوں نے مثال دیتے ہوئے کہا کہ سب سے پہلے شہید ذوالفقار علی بھٹو نے ضلع تھر پارکر کا قبضہ بھار ت سے چھڑوایا اور جس کے بعد وہاں کے لوگوں کی مستقل ترقی کے لئے سندھ ایرڈ زون اتھارٹی قائم کی لیکن بعد میں دیگر حکومتوں نے ان منصوبوں کو ختم کر دیا جس کا نقصان ضلع تھر پارکر کے لوگ ابھی تک پہنچ رہا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ حالیہ خشک سالی کی وجہ سے ضلع تھر پارکر کے متاثرہ لوگوں میں پی پی حکومت نے 120000گندم کی بوریاں مفت تقسیم کیں اور اس کے علاوہ صوبائی حکومت ان کے مختلف اداروں اور غیر سرکاری اداروں کی جانب سے بھی لوگوں میں لاکھوں کی تعداد میں راشن پیکٹس تقسیم کئے گئے ۔ انہوں نے کہا کہ ان کی حکومت خشک سالی سے متاثرہ لوگوں کی امداد کو جاری رکھنا چاہتی ہے اور متعلقہ افسران کو ہدایت کی وہ متاثرہ لوگوں کو دوسرے مرحلے میں گندم مہیا کرنے کا بھی بندوبست کریں انہوں نے کہاکہ صحت بخش پانی نہ صرف لوگوں کی زندگی کے لئے ضروری ہے بلکہ ان کی صحت کے لئے بھی انتہائی مفید ہے جس کے لئے ان کی حکومت نے ضلع تھر پاکر میں موجود -80 آرو پلانٹس کے علاوہ مزید 150 آروپلانٹس لگانے کا آغاز کیا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ لوگوں کو صحت کی سہولیات فراہم کرنے کے لئے پی پی حکومت نے نہ صرف وہاں کام کرنے والے ڈاکٹروں کو اضافی تنخواہ اور مراعات کی پیشکش کی ہے بلکہ مزید -57 ڈاکٹروں کو روزگار دیکر وہاں کام کرنے کا حکم دیا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ سندھ حکومت ضلع تھر پارکر کے ڈومیائیل رکھنے والے ڈاکٹروں کو وہاں تین سال نوکری کرنے پر پابند کریں گی اور کہا کہ یہ ان کا اخلافی فرض بھی ہے کہ وہ ان علاقوں کے لوگوں کے لئے اپنی خدمات پیش کریں ۔

اجلاس میں شریک عوام کے منتخب نمائندوں نے ضلع تھر پار کر کی ترقی کے لئے اپنی اپنی تجاویز دی جبکہ پی پی کی سیکریٹری جنرل اور کورآرڈینٹر ٹو سی ایم جناب تاج حیدر نے جو کہ ضلع تھر پاکر کے رلیف کے انچارج ہیں اجلاس کو تفصیلی بریفنگ دی جناب تاج حیدرنے کہا کہ ضلع تھر پارکر کے خشک سالی سے متاثر 259000 خاندانوں کو مفت گندم تقسیم کی جاچکی ہے انہوں نے کہا کہ ضلع تھر پارکر کے لوگوں کے مسائل کو حل کرنے کے لئے وہاں ترقیات کے ماسٹر پلان کی اشد ضرورت ہے انہوں نے کہاکہ بدقستمی یہ ہے کہ ضلع تھرپارکر وسائل سے تو مالا مال ہے لیکن ان کے استعمال کی کوئی منصوبہ بندی نہیں ۔

انہوں نے کہا کہ ضلع تھرپارکر کی زیر زمین پانی نمکین ہے لیکن اس کو زراعت کے لئے استعمال کیا جاسکتا ہے انہوں نے ماہرین سے کہا کہ وہ ضلع تھرپارکر کے وسائل خصوصا ہینڈی کرافکٹس ، لائیواسٹاک ، ڈیر ی فارمنگ ، زراعت اور معدنی وسائل کے سلسلے میں موٴ ثر منصوبہ بندی کریں جس سے وہاں کے لوگوں کو روزگار اور آمدن کے وسائل مہیا ہوسکیں۔

متعلقہ عنوان :