برائن لارا کو ناقابل شکست چار سو رنز کی انفرادی اننگز کھیلے دس برس بیت گئے ، ریکارڈ نہ ٹوٹ سکا

ہفتہ 12 اپریل 2014 22:59

برائن لارا کو ناقابل شکست چار سو رنز کی انفرادی اننگز کھیلے دس برس بیت ..

جمیکا (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔12اپریل۔2014ء)ویسٹ انڈینز کرکٹ ٹیم کے لیجنڈری بیٹسمین برائن لارا کو ناقابل شکست چار سو رنز کی انفرادی اننگز کھیلے دس برس بیت گئے تاہم اب تک ان کا یہ ریکارڈ کوئی بھی کھلاڑی توڑ نہیں پایا ۔برائن لارا نے یہ کارنامہ وزڈن ٹرافی کے چوتھے میں انجام دیا تھا ۔ انگلش ٹیم کو سیریز میں تین صفر کی فیصلہ کن برتری حاصل تھی ۔

(جاری ہے)

چوتھے اور آخری میچ میں انگلش ٹیم نے ٹاس جییت کر ویسٹ انڈیز کو بیٹنگ کی دعوت دی ۔ 98 کی مجموعی اسکور پر ویسٹ انڈیز کے دو کھلاڑی پویلین لوٹ گئے ۔ اس کڑے وقت میں برائن لارا نے وکٹ پر انٹری کی اور چار سو رنز کی شاندار اننگز کھیلی ۔ برائن لارا نے خوبصورت اسٹروکس نے تماشائیوں کو بھرپور تفریح کا موقع فراہم کیا اس اننگز کو دس سال مکمل ہو گئے ہیں مگر ابھی تک کسی کھلاڑی نے ان کے اس ریکارڈ کو چھونے کی کوشش بھی نہیں کی