محمد حفیظ کا نوجوان کرکٹرز کو کوچنگ کرنے کا فیصلہ، پہلے مرحلے میں وہ سرگودھا میں پانچ روزہ کیمپ کے دوران چالیس کرکٹرز کی پیشہ وارانہ بنیادوں پر رہنمائی کریں گے

ہفتہ 12 اپریل 2014 22:46

محمد حفیظ کا نوجوان کرکٹرز کو کوچنگ کرنے کا فیصلہ، پہلے مرحلے میں وہ ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔12اپریل۔2014ء) قومی ٹی ٹوینٹی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان محمد حفیظ نے نوجوان کرکٹرز کی کوچنگ کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

(جاری ہے)

محمد حفیظ کے مطابق پہلے مرحلے میں وہ سرگودھا میں پانچ روزہ کیمپ کے دوران چالیس کرکٹرز کی پیشہ وارانہ بنیادوں پر رہمنائی کریں گے۔ان کرکٹرز کو وہ اپنی جیب سے کٹس لیکر دیں گے،اور پھر ملک کے تمام چھوٹے بڑے شہروں میں جا کر نوجوان کرکٹرز کی رہمنائی کریں گے۔جس کیلئے انہیں نیشنل کرکٹ اکیڈمی کے کوچز اسٹاف کی بھرپور اعانت حاصل ہوگی جس کیلئے انہوں نے پی سی بی سے باقاعدہ اجازت بھی لے لی ۔