پاکستان کرکٹ بورڈ نے ایک بار پھر مصباح الحق کو ورلڈ کپ 2015 تک کپتان برقراررکھنے کا اعلان کردیا ،شاہد آفریدی کو قومی ٹیم کا کپتان بنائے جانے کی افواہیں دم توڑ گئیں ،ایک روزہ میچز اور ٹیسٹ سیریز میں مصباح کو کپتانی سے ہٹانے کا کوئی ارادہ نہیں ،نجم سیٹھی

ہفتہ 12 اپریل 2014 22:46

پاکستان کرکٹ بورڈ نے ایک بار پھر مصباح الحق کو ورلڈ کپ 2015 تک کپتان برقراررکھنے ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔12اپریل۔2014ء) پاکستان کرکٹ بورڈ نے ایک بار پھر مصباح الحق کو ورلڈ کپ 2015 تک کپتان برقراررکھنے کا اعلان کردیا جس کے بعد شاہد آفریدی کو قومی ٹیم کا کپتان بنائے جانے کی افواہیں دم توڑ گئیں۔چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے اپنے اس موقف کا اعادہ کیا کہ وہ مصباح الحق کو ورلڈ کپ 2015 تک کپتان مقرر کر چکے ہیں اور ایک روزہ میچز اور ٹیسٹ سیریز میں انہیں کپتانی سے ہٹانے کا کوئی ارادہ نہیں جبکہ اس حوالے سے وہ اپنے موقف پرقائم رہیں گے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق محمد حفیظ کی ٹی ٹوئنٹی ٹیم کی قیادت سے علیحدگی کے بعد شاہد آفریدی، عمر اکمل اور احمد شہزاد نئی قیادت کے مضبوط امیدوار ہیں۔ذرائع نے کہاکہ بعض حلقے آل راوٴنڈر شاہد آفریدی کو ایک روزہ میچز میں کپتان دیکھنا چاہتے تھے جس کے لئے لابنگ بھی کی گئی تاہم چیرمین پی سی بی ورلڈکپ 2015 سے قبل مصباح الحق کو کپتانی سے الگ کرنے میں دلچسپی نہیں رکھتے۔واضح رہے کہ ورلڈ کپ 2015 کا آغاز 14 فروری سے آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ میں ہونا ہے جس کے لئے قومی ٹیم کی قیادت کا سہرا مصباح الحق کے سر سجا دیا گیا ہے۔