پرویز مشرف کے چک شہزاد فارم ہاوٴس میں واقع مکان کے گرد بم حملے سے محفوظ رکھنے والی دیوار کی تعمیر شروع ، بم پروف کنکریٹ کے خاص بلاک اور بھاری مشینری کو ان کے فارم ہاوٴس پہنچادیا گیا

ہفتہ 12 اپریل 2014 22:31

پرویز مشرف کے چک شہزاد فارم ہاوٴس میں واقع مکان کے گرد بم حملے سے محفوظ ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔12اپریل۔2014ء) سابق صدر جنرل (ریٹائرڈ) پرویز مشرف کے چک شہزاد فارم ہاوٴس میں واقع مکان کے گرد بم حملے سے محفوظ رکھنے والی دیوار کی تعمیر شروع کردی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق بم پروف کنکریٹ کے خاص بلاک اور بھاری مشینری کو ان کے فارم ہاوٴس پہنچادیا گیا ہے توقع ہے کہ دیوار کی تعمیر (کل) اتوار تک مکمل ہوجائے گی۔

نجی ٹی وی کے مطابق پرویز مشرف کو اس سے قبل کئی دھمکیاں مل چکی ہیں اور پاکستان آمد کے بعد ان کے گھر کے قریب سے کء مرتبہ دھماکہ خیز مواد بھی برآمد ہوا ہے۔گزشتہ برس اپریل 2013 میں ان کے فارم ہاوٴس کے باہر چھوڑی گئی ایک کار میں 45 کلوگرام بارودی مواد ملا تھا۔ یہ وا قعہ اس وقت پیش آیا تھا جب وہ مقدمے کیلئے انسدادِ دہشتگردی کی عدالت جارہے تھے۔

(جاری ہے)

پھر 24 دسمبر کو ان کے راستے کے قریب پانچ کلوگرام وزنی دھماکہ خیز مواد، ہتھیار اور بارود وغیرہ برآمد ہوئے تھے اور اس وقت بھی وہ کورٹ جارہے تھے۔ اس کے بعد تیس دسمبر کو پولیس نے دوبارہ مشرف کے فارم ہاوٴس سے بارود کے پیکٹ برآمد کئے تھے۔پھر حال ہی میں 10 مارچ کو اسلام آباد پولیس چیف، چیف کمشنر اور وزارتِ داخلہ نے خبردار کیا تھا کہ تحریکِ طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) اور القاعدہ کے دہشتگرد جنرل ریٹائرڈ مشرف کو نشانہ بناسکتے ہیں اور یہ بات ہوم سیکریٹری پنجاب کو موصول ایک خط کی بنا پر کہی گئی تھی۔اسی لئے وزارتِ داخلہ نے سابق صدر کی فول پروف سیکیورٹی اور نگرانی کی درخواست کی تھی تاکہ کسی بھی ناخوشگوار سانحے سے بچا جاسکے۔

متعلقہ عنوان :