اورکزئی،میلے سے 50افراداغواء،13کورہاکردیاگیا،سرحدی علاقے تیراہ سے اغواء کئے گئے افرادکی بازیابی کیلئے سیکورٹی فورسز کاسرچ آپریشن

ہفتہ 12 اپریل 2014 22:31

اورکزئی،میلے سے 50افراداغواء،13کورہاکردیاگیا،سرحدی علاقے تیراہ سے ..

کوہاٹ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔12اپریل۔2014ء)اورکزئی اورخیبر ایجنسی کے سرحدی علاقے حیدرکنڈاؤکے سرحدی علاقے سے نامعلوم مسلح حملہ آروں نے 50افرادکو میلے سے اغواء کرلیاتاہم بعدازاں 13افرادکو رہاکردیاگیا،پولیس نے مغویوں کی بازیابی کے لیے سرچ آپریشن شروع کردیا،نجی ٹی وی کے مطابق اورکزئی اورخیبرایجنسی کے سرحدی علاقے حیدرکنڈاؤمیں ایک مقامی روایتی میلہ جاری تھا کہ اس دوران اچانک درجن سے زائد مسلح حملہ آروں نے دھاوابول دیااور50افرادکو اغواء کرکے اپنے ساتھ لے گئے،ذرائع کے مطابق اغواء کیے گئے افرادمیں سے بعدازاں 13کو رہاکردیاگیاتاہم اس کی سیکورٹی ذرائع سے تصدیق نہیں ہوسکی،عینی شاہدین کے مطابق حملہ آوراسلحہ سے لیس تھے اورانہوں نے بغیر کسی شناخت کے اسلحے کے زورپر پانچ سے زائد افرادکو زبردستی اپنے ساتھ چلنے کا کہا،اغواء کیے گئے افرادکو ایک بڑے ٹرک میں سوارکرکے اغواء کارنامعلوم مقام کی طرف روانہ ہوگئے،پولیس نے مغویوں کی رہائی کے لیے سرچ آپریشن شروع کردیا،سیکورٹی ذرائع کے مطابق تاحال اغواء کاروں کے بارے میں معلوم نہیں ہوسکاکہ وہ کون تھے اورکہاں سے آئے اورنہ ہی یہ پتہ چل سکاہے کہ اغواء کے بعد وہ کہاں فرارہوئے ہیں،سیکورٹی ذرائع کے مطابق فورسزکی اضافی نفری بھی جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اورتیزی سے قریبی علاقوں میں سرچ آپریشن جاری ہے،ملزمان کو پکڑنے کے لیے تمام چیک پوسٹوں پر مامورڈیوٹی اہلکاروں کو بھی مطلع کردیاگیاہے جبکہ سرحدوں پر بھی سیکورٹی بڑھادی گئی ہے،ذرائع کے مطابق تاحال اغواء کاروں کے مطالبات سامنے نہیں آئے اورنہ ہی کسی نے اس واقعے کی ذمہ داری قبول کی ہے۔