موسم گرما آتے ہی بجلی کی لوڈ شیڈنگ میں اضافے سے عوام کا پارہ بھی چڑھنا شروع ہو گیا ، گھنٹوں لوڈ شیڈنگ اور پانی کی قلت کیخلاف احتجاج کا سلسلہ شروع ،مجموعی دورانیہ 17گھنٹے تک پہنچ گیا

ہفتہ 12 اپریل 2014 22:20

موسم گرما آتے ہی بجلی کی لوڈ شیڈنگ میں اضافے سے عوام کا پارہ بھی چڑھنا ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔12اپریل۔2014ء) موسم گرما آتے ہی بجلی کی لوڈ شیڈنگ میں اضافے سے عوام کا پارہ بھی چڑھنا شروع ہو گیا ، گھنٹوں لوڈ شیڈنگ اور پانی کی قلت کیخلاف احتجاج کا سلسلہ شروع ، شہری اور دیہی علاقوں میں لوڈ شیڈنگ کا مجموعی دورانیہ 14سے 17گھنٹے تک ریکارڈ کیا گیا ۔ این ٹی ڈی سی کے ترجمان کے مطابق گزشتہ روز بجلی کی طلب بڑھ کر 12ہزار میگا واٹ کی سطح پر پہنچ گئی ہے جبکہ بجلی کی پیدوار 9850میگا واٹ رہی۔

ہائیڈل سے 2490‘تھرمل سے 1180اور آئی پی پیز سے 6180میگا واٹ بجلی کی پیداوار حاصل ہوئی ۔ ذرائع کے مطابق گزشتہ روز مجموعی طور پر مختلف شہری علاقوں میں 12سے 14جبکہ دیہی علاقوں میں15سے 17گھنٹے لوڈ شیڈنگ ریکارڈ کی گئی ۔ موسم گرما میں اضافے کے ساتھ ہی پانی کی قلت بھی شروع ہو گئی ہے اور لوڈ شیڈنگ کے باعث ٹیوب ویل بند رہنے سے عوام پینے کے پانی کو بھی ترس گئے ہیں۔

(جاری ہے)

بجلی کی گھنٹوں لوڈ شیڈنگ کے خلاف شرقپور شریف، کاہنہ، اندرون گوجرانوالہ سمیت دیگر مقامات پر احتجاجی مظاہرے کئے گئے جس میں مظاہرین نے حکومت سے لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ کم کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ سے انکے کاروبار تباہ ہوگئے ہیں۔حکومت اپنے وعدے کے مطابق لوڈ شیڈنگ کے دورانیہ کو چھ گھنٹے کی سطح پر لائے ۔

متعلقہ عنوان :