Live Updates

صوبائی حکومت کے خلاف کوئی سازش کامیاب نہیں ہوگی،پرویزخٹک،عمران خان اور ہماری صوبائی حکومت غریب عوام کے حقوق کی جنگ لڑ رہی ہے سازشی عناصر اور اپوزیشن کے پاس ہماری حکومت کے خلاف کچھ نہیں ملا تو اب منفی پروپیگنڈہ مہم اور الزام تراشیوں کو سلسلہ شروع کرکے اپنے آپ کوسیاست میں زندہ رکھنے کی ناکام کوشش کررہے ہیں،وزیراعلی خیبرپختونخوا

ہفتہ 12 اپریل 2014 21:53

صوبائی حکومت کے خلاف کوئی سازش کامیاب نہیں ہوگی،پرویزخٹک،عمران خان ..

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔12اپریل۔2014ء) خیبرپختونخوا کے وزیر اعلی پرویز خٹک نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کی صوبائی حکومت کے خلاف کوئی سازش کامیاب نہیں ہوگی ۔

(جاری ہے)

تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان اور ہماری صوبائی حکومت غریب عوام کے حقوق کی جنگ لڑ رہی ہے سازشی عناصر اور اپوزیشن کے پاس ہماری حکومت کے خلاف کچھ نہیں ملا تو اب منفی پروپیگنڈہ مہم اور الزام تراشیوں کو سلسلہ شروع کرکے اپنے آپ کوسیاست میں زندہ رکھنے کی ناکام کوشش کررہے ہیں جلوزئی کے مقام پر بارانی ڈیم کے ایک اہم منصوبے پر کام کا سنگ بنیاد رکھا ہے جسکی تکمیل پر علاقے کی ہزاروں ایکڑزرخیز اراضی زیرآب آئے گی اور موسمی فصلوں کے علاوہ باغات کو فروغ ملے گا اسی طرح ڈیم میں مچھلیوں کی افزائش کے علاوہ تفریحی سہولیات اور روزگار کے موقع بھی بڑھیں گے نیز پورے علاقے پر ڈیم کے مثبت ماحولیاتی مرتب ہونگے صوبائی وزیر آبپاشی محمود خان، وزیر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن میاں جمشید الدین کاکا خیل، وزیر اعلیٰ کے مشیر برائے ہاؤسنگ امجد آفریدی، مشیر برائے منصوبہ بندی و ترقیات اور علاقے سے رکن صوبائی اسمبلی میاں خلیق الرحمن خٹک اور ایم این اے ڈاکٹر عمران خٹک بھی وزیراعلیٰ کے ہمراہ تھے اس موقع پر محکمہ آبپاشی کے حکام نے بتایا کہ منصوبے کیلئے رواں سالانہ ترقیاتی پروگرام میں پانچ کروڑ روپے مختص ہیں جبکہ اس پر لاگت کا تخمینہ 63ارب روپے ہے اور یہ دو سال سے بھی پہلے مکمل ہو کر 63سال کیلئے انتہائی کارآمد منصوبہ ہو گا ڈیم کی لمبائی تقریبا ایک ہزار فٹ اور اونچائی 74فٹ ہو گی جس میں 1277فٹ بارانی جمع کرنے کی گنجائش ہو گی جبکہ زیادہ سیلابی پانی کے اخراج کیلئے سپل وے بھی تعمیر کیا جائے گا یہ اے ڈی پی سکیم ہے جس پر آٹھ تا دس فیصد کام پہلے ہی ہو چکا اور اب وزیراعلیٰ کی ہدایات کے تحت اس پر کام تیز کرکے وقت مقررہ سے پہلے مکمل کرنے کی کوشش کی جائے گی پرویزخٹک نے حکام کو منصوبہ جلد از جلد اور اعلیٰ معیار کے مطابق مکمل کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ اسکی بدولت محکموں پر عوام کا اعتماد بڑھے گا جو وقت کی اہم ترین ضرورت ہے کیونکہ ماضی میں کرپشن اور ناقص کارکردگی کی وجہ سے محکموں پر سے عوامی اعتماد اٹھ گیا تھااس موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے پرویزخٹک نے کہا کہ تحریک انصاف کی صوبائی حکومت کے خلاف کوئی سازش کامیاب نہیں ہوگی پاکستان تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان اور ہماری صوبائی حکومت غریب عوام کے حقوق کی جنگ لڑ رہی ہے سازشی عناصر اور اپوزیشن کے پاس ہماری حکومت کے خلاف کچھ نہیں ملا تو اب منفی پروپیگنڈہ مہم اور الزام تراشیوں کو سلسلہ شروع کرکے اپنے آپ کوسیاست میں زندہ رکھنے کی ناکام کوشش کررہے ہیں مگر عوام ہمارے ساتھ ہیں آنے والے بلدیاتی انتخابات میں بھی اپوزیشن کو اپنی حیثیت کا اندازہ ہو جائے گاانہوں نے کہا کہ گر اپوزیشن عوام میں اتنی مقبول ہے تووہ ہمارے خلاف اتحاد کیوں بنارہی ہے ہم بلدیاتی انتخابات میں اپوزیشن کا ڈٹ کر مقابلہ کریں گے اور اللہ تعالیٰ کے فضل اور کارکنوں کی محنت کی بدولت پورے صوبے میں کامیابی حاصل کرینگے ہماری حکومت تیس اپریل کو بلدیاتی انتخابات کے لے تیار تھی ہم نے انتہائی صاف اور شفاف طریقے سے حلقہ بندیاں کیں لیکن سپریم کورٹ نے سندھ اور پنجاب میں حلقہ بندیوں کو کالعدم قراردیکر الیکشن کمیشن کودوباہ حلقہ بندیوں کی ہدایت کی اور اب پندرہ نومبر کو انتخابات ہوں گے کارکن تیاریاں شروع کرلیں انہوں نے کہا کہ ہم نے حقیقی معنوں میں اختیارات نچلی سطح تک منتقل کئے ہیں جبکہ دیگرصوبوں نے پرانا نظام رائج کیا ہے کیونکہ وہ اختیارات نیچے عوام کو منتقل کرنا نہیں چاہتے پرویز خٹک نے کہاکہ مخالفین، کمیشن مافیا اور اپوزیشن جماعتیں ہماری حکومت کے خلاف غلط پروپینگدہ مہم چلارہی ہیں تاہم عوام باشعور ہیں اور کبھی بھی ان کے دھوکے میں نہیں آئیں گے عوام اب واضح تبدیلی محسوس کررہے ہیں ہم یہ دعوی نہیں کرتے کہ ہم نے سو فیصد کرپشن اور کمیشن ختم کردی ہے مگر سرعام رشوت اور کمیشن تو دور کی بات اب سرکاری اہلکار اپنی ر نوکری ہتھیلی پر رکھ کر رشوت اور کمیشن لیں گے ہم نے آزاد احتساب کمیشن قائم کردیا اور اسکی زد سے اب کوئی نہیں بچ سکے گاانہوں نے کہا کہ ہم صوبے کی ترقی کے لیے زرعی انقلاب برپا کرنے کے لیے صوبے کے طو ل وعرض میں زیر زمین پانی کی سطح اونچی کرنے کیلئے چھوٹے آبی ذخائر بنارہے ہیں جس سے زرعی انقلاب برپا ہوگا اور زیر زمین پانی اور خشک چشمے دوبارہ پھوٹیں گے وزیراعلیٰ نے چوکی ممریز اور چاند بی بی میں پی ٹی آئی کے رہنماؤں میاں ابراہیم شاہ اور شعیب خان کے حجروں پر عوامی اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہماری حکومت نے ابتدائی عرصے میں تمام محکموں میں اصلاحات اور قانون سازی کا کام مکمل کیا اور اب یہ تبدیلی عوام محسوس کرنے لگے ہیں اور ہمیں بھی بتاتے ہیں نظام کی تبدیلی کا یہ کام موجودہ پندرہ بیس فیصد سے بہت جلد سو فیصد تک پہنچایا جائے گا ہم نئے سکول و ہسپتال بنانے اور عمارات کی تعمیر پر خزانہ لٹانے اور عوام پر ٹیکسوں کا بوجھ بڑھانے کی بجائے پہلے سے موجود اداروں کو اتنا بہتر بنائیں گے کہ انکی سہولیات سے عوام مطمئن ہو کر مزید کی ضرورت بھی محسوس نہیں کریں گے آئندہ عوامی مفاد کا ہر ضروری کام اُنکے مطالبے سے پہلے منصوبہ بندی کے تحت خود کار طریقے سے ہو گا سکول و کالج اور یونیورسٹیوں کا معیار اتنا بہتر ہو گا کہ غریب کا بچہ پڑھ لکھ کر بیروزگار نہیں ہو گا آئندہ اُستاد، ڈاکٹر اور ہر سرکاری اہلکار اپنی ڈیوٹی سو فیصد انجام دے گا اور اپنی تنخواہ پر گزارہ کرے گا ورنہ گھر جائے گا اور کوئی دوسرا فرض شناس آدمی اس کی جگہ لے گا احتساب کمیشن کسی غلط کام پروزیر اعلیٰ تک کی سرزنش کر سکے گا معلومات تک رسائی ایکٹ کے تحت کوئی بھی شہری سرکاری معلومات، دستاویزات و اخراجات کی تفصیلات قانونی حق کے طور پر مانگ سکتا ہے خدمات تک رسائی قانون کے تحت ہر شہری کاکام وقت مقررہ پر ہو گا ورنہ انچارج افسر جرمانہ اپنی جیب سے بھرے گا کانفلکیٹ آف انٹرسٹ کے تحت کوئی حکومتی شخص کوئی دوسرا کاروبار یا اپنے اختیارات کا ناجائز استعمال نہیں کرے گی ہر کام سفارش کے بغیر میرٹ اور انصاف پر ہو گاوزیر اعلیٰ نے یقین دلایا کہ صوبے کے دوسرے علاقوں کی طرح نوشہرہ میں بھی ترقی کا ہمہ گیر عمل شروع ہونے والا ہے جلوزئی بارانی ڈیم سے علاقے کی زرعی معیشت میں بہتری آئے گی اور تعلیم و صحت سمیت تمام شعبوں کی کارکردگی مزید بہتر بنائی جائے گی ماضی میں یہاں کی پائیدار ترقی پر توجہ نہیں دی گئی ورنہ آج صورتحال اتنی خراب نہ ہوتی تاہم اب ترقی کی رفتار تیز ہو گی اُنہوں نے کہا کہ وہ نوشہرہ کے لوگوں کو تمام شعبوں میں سہولیات اور حقوق دلانے میں کسر اُٹھا نہیں رکھیں گے تاہم ماضی کے وزیر اعلیٰ کی طرح دوسرے ضلعوں کے حقوق بھی غصب نہیں کریں گے کیونکہ جنہوں نے ایسا کیا اُس کی سزا بھی پائی ہم انصا ف، میرٹ اور قانون کی بالادستی ہر سطح پر یقینی بنائیں گے اور عوام بھی اس کا اعتراف ضرور کریں گے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات