وفاقی وزیر خزانہ کی چینی نائب وزیر خزانہ سے ملاقات ، پاک چین تعلقات پر تبادلہ خیال، چین اور پاکستان مختلف منصوبوں میں مل کر کام کررہے ہیں ، سینیٹر اسحاق ڈار ، دونوں ممالک کے مابین گہرے دوستانہ تعلقات کی بدولت کئی منصوبوں پرکام ہورہا ہے ، چینی نائب و زیرخزانہ

ہفتہ 12 اپریل 2014 21:50

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔12اپریل۔2014ء) وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار نے کہاہے کہ چین اور پاکستان مختلف منصوبوں میں مل کر کام کررہے ہیں۔ وفاقی وزیر خزانہ سینٹر محمد اسحاق ڈار سے واشنگٹن میں چین کے نائب وزیرخزانہ یاؤ بن شی نے ملاقات کی۔ دونوں رہنماؤں نے دوطرفہ تجارت وسرمایہ کاری سمیت مختلف امور پر تفصیلی بات چیت کی ۔ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے پاکستان میں معیشت کی بہتری‘ معاشی ترقی کی رفتارتیز کرنے اور خطے میں اقتصادی روابط کے فروغ کیلئے چین کے کردارکی تعریف کی ۔

انہوں نے کہاکہ چین اور پاکستان مختلف منصوبوں میں مل کر کام کررہے ہیں جن میں دونوں ممالک کے ماہرین اپنی خدمات پیش کررہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ چین خطے میں معاشرتی وتجارتی روابط کے فروغ اور پاکستان میں معیشت کی بہتری کیلئے کام کررہا ہے جو خوش آئند ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے مختلف شعبوں میں چین کے تعاون پر شکریہ ادا کیا ۔ اس موقع پر چین کے نائب وزیرخزانہ نے کہا کہ دونوں ممالک کے مابین گہرے دوستانہ تعلقات کی بدولت کئی منصوبوں پرکام ہورہا ہے ۔

چین کے نائب وزیر نے جاری دوطرفہ تعاون پر وزیرخزانہ اسحا ق ڈار کا شکریہ ادا کیا اورپاک چین دوستی کی اہمیت پر روشنی ڈالی ۔وزیرخزانہ اسحاق ڈارنے چینی نائب وزیر کو آئی ایف سی ‘ ای وی پی اور دیگر عالمی بنک (ڈبلیو بی ) کے عہدیداروں سے ملاقاتوں کی تفصیلات سے آگاہ کیا ۔ دونوں وزراء نے توانائی ‘ راہداری ‘ گوادر سے کاشغر کو ملانے سمیت خطے کویورپی یونین کی طرز پر ملانے اور دیگر اہم ترقیاتی منصوبوں سے متعلق اپنے متعلقہ وزراء اعظم کے عزم کا اعادہ بھی کیا۔

متعلقہ عنوان :