حکومت تمام ممکنہ وسائل بروئے کار لا کر باصلاحیت بچوں اور ترقی کے درمیان حائل دیوار کو ختم کر رہی ہے ، خرم دستگیر ، طلباء و طالبات کی نئی سوچ پاکستان کو عظیم تر ملک میں تبدیل کر دے گی، تقریب سے خطاب

ہفتہ 12 اپریل 2014 21:13

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔12اپریل۔2014ء) وفاقی وزیر تجارت انجینئر خرم دستگیر خان نے کہا ہے کہ حکومت تمام ممکنہ وسائل بروئے کار لا کر باصلاحیت بچوں اور ترقی کے درمیان حائل دیوار کو ختم کر رہی ہے، طلباء و طالبات کی نئی سوچ پاکستان کو عظیم تر ملک میں تبدیل کر دے گی، نوجوانوں کو ہمت ،محنت اور تدبیر سے کام لے کر ملک کو درپیش مشکلات پر قابو پانا ہو گا اورقسمت کا گلہ کرنے کی بجائے حالات کا مقابلہ کرنے کے لئے اپنے ذہنوں کو تیار کرنا ہوگا۔

(جاری ہے)

وہ گورنمنٹ گرلز ہائر سکینڈری سکول نمبر 1کی ہو نہار طالبات میں سکالر شپ چیک تقسیم کر نے کی تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔انہوں نے کہا کہ حکومت کی اصلاحات اور انقلابی اقدامات سے ملک میں مستقل بہتری آرہی ہے جو ہماری آنے والی نسلوں کے مستقبل کو سنوار دے گی،تعلیم کے شعبے میں خرچ ہونے والے وسائل پاکستان کے مستقبل میں سرمایہ کاری ہے، مسلم لیگ ن کی حکومت تمام ممکنہ وسائل کواستعمال کرتے ہوئے طلبا ء تک نہ صرف تقریری،مضمون نویسی اورکھیلوں کے مقابلوں بلکہ ویلفیئر فنڈ کے ذریعے بھی ان کا حق پہنچایا جا رہا ہے۔ اس موقع پر ڈاکٹر مسعود،رخسانہ روحی،ندیم ڈار،اسلم مغل اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔

متعلقہ عنوان :