نئی نسل کو اپنی تعلیم و تربیت پر خصوصی توجہ دینے کی ضرورت ہے انہوں نے آگے چل کر ملک کی بھاگ ڈور کو سنبھالنا ہے‘احسن اقبال ،طلباء وطالبات کو اگر بڑا آدمی بننا ہے تو تعلیم کو اپنا اوڑھنا بچھونا بناناہو گا کیونکہ تعلیم انسان کونہ صرف ادب سکھاتی ہے‘وفاقی وزیر پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ

ہفتہ 12 اپریل 2014 20:08

نارووال(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔12اپریل۔2014ء) وفاقی وزیر پلاننگ اینڈڈو یلپمنٹ احسن اقبال نے کہا ہے کہ حکومت تعلیم کے شعبے پر خصوصی توجہ دے رہی ہے طلباء وطالبات کسی بھی قوم کا قیمتی سرمایہ ہوتے ہیں لہٰذا ان کی تعلیم و تربیت بہتر انداز سے کرنا ہم سب کی ذمہ داری ہے ، معاشرے میں نمایاں مقام حاصل کرنے کے لیے طلباء وطالبات کوتعلیم کے تسلسل کو قائم رکھنا ہو گا۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے گورنمنٹ پوسٹ گریجو ایٹ کالج آف کامرس نارووال میں سالانہ تقریب تقسیم انعامات کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے طلباء وطالبات کو تعلیم کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ نئی نسل کو اپنی تعلیم و تربیت پر خصوصی توجہ دینے کی ضرورت ہے کیونکہ انہوں نے آگے چل کر ملک کی بھاگ ڈور کو سنبھالنا ہے وہی قومیں ترقی کرتی ہیں جو علم کی روشنی سے مالامال ہیں حکومتِ پاکستان تعلیم کے شعبے پر خصوصی توجہ دے رہی ہے وفاقی وزیر نے کہا کہ نارووال ضلع میں پوسٹ گریجوایٹ کلاسوں کا اجرء ہمارا ایک دارینہ خواب تھا جو کہ خدا کے فضل سے اب پورا ہو چکا ہے انشااللہ آئندہ دس سال میں تعلیم کے شعبے میں نارووال ضلع کا شمار ملک کے بہترین ا ضلاع میں شمار ہو گا۔

(جاری ہے)

طلباء وطالبات محنت اور لگن کو عادت بنا ئیں تا کہ ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہو سکے۔اساتذہ کا کردار ملک و قوم کی ترقی کے لیئے اہمیت کا حامل ہے۔ طلباء وطالبات کو اگر بڑا آدمی بننا ہے تو تعلیم کو اپنا اوڑھنا بچھونا بناناہو گا کیونکہ تعلیم انسان کونہ صرف ادب سکھاتی ہے اور وہ اپنے کردار ہے ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کرتی ہے۔یہی وجہ ہے کہ حکومت تعلیم کے شعبے کو مضبوط کرنے کے ساتھ تعلیم کے فروغ کے لئے عملی اقدامات کر رہی ہے۔تقریب کے اختتام پر وفاقی وزیر ڈویلپمنٹ اینڈ پلاننگ احسن اقبال ،خواجہ محمد وسیم بٹ ایم پی اے اور رانا محمد اسلم خاں نے نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے طلبہ اور طالبات میں انعامات تقسیم کئے ۔

متعلقہ عنوان :