Live Updates

وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف چین کے 3 روزہ دورے کے بعد لاہور پہنچ گئے،توانائی سیکٹر کے منصوبوں پر اہم پیش رفت ہوئی ہے، چینی کمپنیاں مئی میں ساہیوال میں کول پاو رپلانٹس پر کام شروع کردینگے ‘روانگی سے قبل گفتگو

ہفتہ 12 اپریل 2014 19:52

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔12اپریل۔2014ء) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف چین کے 3 روزہ دورے کے بعد آج لاہور پہنچ گئے۔ چین سے لاہور روانگی سے قبل گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ شہباز شریف نے کہا کہ دورہ چین نہایت کامیاب رہا ہے۔

(جاری ہے)

دورے کے دوران توانائی سیکٹر کے منصوبوں پر اہم پیش رفت ہوئی ہے۔ چینی کمپنیوں کے ساتھ ساہیوال میں 660 میگاواٹ کے 2 کول پاور پلانٹس کے معاہدوں کو حتمی شکل دی گئی ہے۔ چینی کمپنیاں آئندہ ماہ ساہیوال میں کول پاور پلانٹس پر کام کا آغاز کریں گی۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ وزیراعظم محمد نواز شریف کی قیادت میں توانائی بحران کرنے کیلئے پرعزم ہیں۔

Live وزیراعظم شہباز شریف سے متعلق تازہ ترین معلومات