حکومت جھانسےمیں نہ آئے،دہشتگردوں کی نیت خراب ہے، رحمان ملک

ہفتہ 12 اپریل 2014 17:39

حکومت جھانسےمیں نہ آئے،دہشتگردوں کی نیت خراب ہے، رحمان ملک

کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 12اپریل 2014ء) سابق وزیر داخلہ رحمان ملک کہتے ہيں حکومت طالبان کے جھانسے میں نہ آئے، وہ تامل باغیوں سے بھی ایک ہاتھ آگے نکل گئے ہيں۔ سیاسی جماعتوں کو متحد ہونا پڑے گا۔

(جاری ہے)

کراچی آمد کے بعد ایئرپوٹ پر صحافیوں سے گفت گو کرتے ہوئے رحمٰان ملک کا کہنا تھا کہ طالبان پاکستان کی سالمیت پر حملے کررہے ہیں، پروفیسر ابراہیم سے کہا کہ وہ حقائق سے قوم کو آگاہ کریں۔ رحمان ملک کا کہنا تھا کہ دہشت گرد سری لنکا کے تامل ٹائیگرز سے بھی ایک ہاتھ آگے نکل گئے ہیں۔ سابق وزیر داخلہ کہتے ہیں دہشت گردوں کی نیت خراب ہے، طالبان اور حکومت ایک پیج پر نہیں ہیں، تمام سیاسی جماعتوں کو متحد ہونا ہوگا۔