ن لیگ حکومت نے سرگودہا سمیت ملک بھر میں ترقیاتی منصوبوں کے جال بچھا دےئے ہیں،سیدہ بلقیس آفتاب

ہفتہ 12 اپریل 2014 16:36

سرگودہا (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 12اپریل 2014ء) پاکستان مسلم لیگ ن کی حکومت نے سرگودہا سمیت ملک بھر میں ترقیاتی منصوبوں کے جال بچھا دےئے ہیں ، وزیر اعلی پنجاب کی طرف سے عوام کی فلاح و بہبود کے حوالے سے اٹھائے جانے والے اقدامات کے مستقبل میں انتہائی مثبت نتائج برآمد ہوں گے ۔ ان خیالات کا اظہارمسلم لیگ ن سرگودہا کی سینئر رہنما سیدہ بلقیس آفتاب نے اپنے ایک بیان میں کیا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہا کہ مسلم لیگ ن نے جب اقتدارع سنبھالا تھا تو وطن عزیز مسائل اور بحرانوں کی دلدل میں بری طرح پھنسا ہوا تھا تاہم میاں برادران کی بہترین حکمت عملی اور عوام دوست اقدامات کی بدولت آج صورتحال پہلے سے بہت بہتر ہے ۔ انہوں نے کہا کہ بجلی کی لوڈ شیڈنگ ، مہنگائی ، لا قانونیت جیسے مسائل سابق حکمرانوں کی غلط پالیسیوں کا نتیجہ ہے جس کی بہتری کیلئے موجودہ حکومت جنگی بنیادوں پر کام کر رہی ہے اور انشاء اللہ تعالی بہت جلد ملک و قوم کو غیر یقینی صورتحال سے نکال لیا جائیگا ۔

متعلقہ عنوان :