پاکستانی حکام قرض لیتے ہیں،اسکے بعد وعدے بھول جاتے ہیں ، یہ سلسلہ ختم ہونا چاہیے آئی ایم ایف

ہفتہ 12 اپریل 2014 16:32

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 12اپریل 2014ء) آئی ایم ایف پاکستان مشن کے سربراہ نے کہا ہے کہ پاکستانی حکام پر مشکل پڑے تو قرضہ لیتے ہیں، مشکل کٹتے ہی رقم لیتے وقت کیے گئے وعدے بھول جاتے ہیں ، اب یہ سلسلہ ختم ہونا چاہیے۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے آئی ایم ایف پاکستان مشن کے سربراہ نے کہاکہ ماضی میں پاکستان کے ساتھ مختلف پروگرام کامیاب نہیں ہوسکے کیونکہ حکام جب مشکل کا شکار ہوتے تو وعدے کرکے رقم لے جاتے تاہم جیسے ہی مشکل وقت گزرتا وہ وعدے پورے کرنا بھول جاتے اب اس سلسلے کو ختم ہونا چاہیے، لگتا ہے نئی حکومت نے اصلاحات کے جو وعدے کیے ہیں انہیں پورا کرے گی، خاص طور پر توانائی اور ٹیکس نظام میں اصلاحات بہت ضروری ہیں۔

متعلقہ عنوان :