قلات میں گاڑی کی ٹکر سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا

ہفتہ 12 اپریل 2014 16:11

قلات(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 12اپریل 2014ء)بلوچستان کے علاقے قلات میں گاڑی کی ٹکر سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔رسکیو ذرائع کے مطابق کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ پر تیز رفتار گاڑی کی ٹکر سے ایک راہ گیر شدید زخمی ہوگیا،رسکیو رضاکاروں نے فوری طور پر مقامی ہسپتال منتقل کردیا تاہم زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگیا۔