جنوبی کوریا کے وزیراعظم چنگ ہانگ ون 13 سے 16 اپریل تک پاکستان کا سرکاری دورہ کریں گے

ہفتہ 12 اپریل 2014 16:08

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 12اپریل 2014ء) جنوبی کوریا کے وزیراعظم چنگ ہانگ ون 13 سے 16 اپریل تک پاکستان کا سرکاری دورہ کریں گے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق پاکستان اور جنوبی کوریا کے درمیان 1983 میں سفارتی تعلقات قائم ہوئے گزشتہ 31 سالوں میں وزیراعظم چنگ ہانگ ون کا دورہ کسی بھی جنوبی کورین وزیراعظم کا پہلا دورہ پاکستان ہو گا۔

(جاری ہے)

چنگ ہانگ ون دورے کے دوران صدر ممنون حسین اور وزیراعظم نواز شریف سے ملاقاتیں کرنے کے ساتھ ساتھ 14 اپریل کو پاکستان کوریا سرمایہ کاری فورم میں بطور مہمان خصوصی شرکت کریں گے۔

دفتر خارجہ کے مطابق دورے کے دوران پاکستان اور کوریا کے درمیان تجارت اور سرمایہ کاری کے کئی ایک معاہدوں اور دوطرفہ تعاون بڑھانے پر بات چیت ہو گی۔ دفتر خارجہ کے مطابق گزشتہ سالوں میں پاک کوریا تعلقات مضبوط ہوئے۔ دوطرفہ تجارت ایک اعشاریہ تین ارب ڈالرز سے تجاوز کر چکی ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ نے کہاکہ جنوبی کوریا کے وزیراعظم کے دورہ پاکستان میں وسیع تر دوطرفہ، علاقائی اور عالمی امور پر تبادلہ خیال ہو گا۔ دورہ پاکستان اور کوریا کے تعلقات مضبوط کرنے میں مددگار ثابت ہو گا۔

متعلقہ عنوان :