سابق پاکستانی کرکٹر دانش کنیریا کا سپاٹ فکسنگ الزامات میں عائد پابندی کے خلاف عدالت میں جانے کا فیصلہ

ہفتہ 12 اپریل 2014 15:58

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 12اپریل 2014ء) سابق پاکستانی کرکٹر دانش کنیریا نے سپاٹ فکسنگ الزامات میں عائد پابندی کے خلاف عدالت میں جانے کا فیصلہ کیا ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق دانش کنیریا پر تاحیات پابندی کا فیصلہ انگلش کرکٹ بورڈ کی طرف سے ایسیکس کاوٴنٹی سپاٹ فکسنگ کیس میں اپنے ساتھی مروِن ویسٹ فیلڈ کی سٹے بازی میں معاونت، ان پر دباوٴ اور سٹے بازوں سے ان کو متعارف کروانے کے الزام ثابت ہونے کے نتیجے میں لیا گیا تھا۔

غیر ملکی میڈیا کو دئیے گئے خصوصی انٹرویو میں دانش کنریا نے کہا کہ میں بیگناہ ہوں اور میں نے ویسٹ فیلڈ پر کسی قسم کا دباوٴ نہیں ڈالا نہ ہی کھیل کو بدنام کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کرکٹ ان کی روزی روٹی ہے اور وہ ان سے چھین لی گئی ہے۔

(جاری ہے)

انگلش کرکٹ بورڈ نے 2012 میں ویسٹ فیلڈ پر پانچ سال کی پابندی عائد کی تھی جبکہ کنیریا جن پر تاحیات پابندی عائد کی گئی تھی۔

کنیریا نے اس فیصلے کے خلاف گذشتہ سال اپریل میں اپیل کی تھی جسے مسترد کردیا گیا تھا تاہم اب کنیریانیانگلینڈ ہائی کورٹ میں کیس دائر کیا ۔32 سالہ سابقہ کرکٹر پر ویسٹ فیلڈ نے الزام عائد کیا تھا کہ کنیریا نے ان پر ایک سٹے باز سے ناقص کارکردگی کے بدلے 6000 پاونڈ لینے پر دباوٴ ڈالا تھا۔انگلش کرکٹ بورڈ نے اپنے بیان میں کہا کہ کنیریا کا جرم دو آزاد کرکٹ ڈسپلن کمیشن پینل کی طرف سے دو الگ الگ مواقع پر ثابت کیا گیا ہے اور ای سی بی اس فیصلے کی بھرپور توثیق کرتا ہے۔

متعلقہ عنوان :