عالمی کرکٹ پر حکمرانی، پاکستان کو بھارت سے سیکھنا چاہیے، معین خان

ہفتہ 12 اپریل 2014 15:05

عالمی کرکٹ پر حکمرانی، پاکستان کو بھارت سے سیکھنا چاہیے، معین خان

کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 12اپریل 2014ء) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کوچ معین خان کا کہنا ہے کہ عالمی کرکٹ ایونٹس میں بھارتی بالادستی اور انٹرنیشنل کرکٹ میں بی سی سی آئی کے بڑھتے ہوئے اثر ورسوخ کو دیکھتے ہوئے ہمیں ہمسایہ ملک سے سیکھنا چاہیے۔

(جاری ہے)

سابق وکٹ کیپر بیٹسمین کا خیال ہے کہ پاکستانی شائقین ، پلیئرز اور بورڈ کو بھارتی بورڈ کی پلاننگ اور ان کے پلیئرز کی ذہنی مضبوطی کو سمجھنا چاہیے، بھارتی کھلاڑی آئی پی ایل کے ذریعے بہتر طور پر دبائو برداشت کرنے کیلیے تیار ہوپاتے ہیں، یہ ایونٹ انتہائی مشکل ہوتا ہے، اس سسٹم سے نکل کر آنے والے پلیئرز انتہائی معیاری ہوتے ہیں اور ان میں دبائو کا عمدگی سے سامنے کرنے کی اہلیت موجود ہوتی ہے، انھوں نے مزید کہا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے آئندہ برس جنوری میں یواے ای میں سپر لیگ ٹی 20 منعقد کرانے کا اعلان درست سمت میں پیشرفت ہے، انھوں نے کہا کہ ہمیں حقائق کو تسلیم کرنا چاہیے، یہ درست سمت میں پہلا قدم ہوگا، اگر ہم ایماندار ہیں اور اس وژن کے ساتھ کام کرناچاہتے ہیں تو پھر ہم بڑے ایونٹس میں بھارت پر غلبہ پاسکتے ہیں۔