شیخوپورہ، مسافر وین کو حادثہ، سات افراد جاں بحق،متعدد زخمی

ہفتہ 12 اپریل 2014 13:26

شیخوپورہ، مسافر وین کو حادثہ، سات افراد جاں بحق،متعدد زخمی

شیخوپورہ(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 12اپریل 2014ء) ڈیرہ ملاح کے علاقے میں مسافر وین کے حادثے میں سات افراد جاں بحق، جب کہ متعدد زخمی ہوگئے، ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ زخمیوں میں کچھ افراد کی حالت تشویشناک ہے۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق شیخوپورہ کے علاقے ڈیرہ ملاح سنگھ میں مسافر وین موڑ کاٹتے ہوئے حادثے کا شکار ہوئی، جس سے وین میں موجود سات افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے، حادثے میں متعدد افراد کے زخمی ہونے کی بھی اطلاعات ہیں، امدادی ٹیمیوں اور ریسکیو ورکرز جائے حادثہ پر پہنچ گئے ہیں اور لوگوں کو اسپتال منتقل کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔ س

متعلقہ عنوان :