ہالی ووڈ فلم ٹرانسینڈنس کے ستارے تشہیر کیلئے لاس اینجلس پہنچ گئے

ہفتہ 12 اپریل 2014 13:19

لاس اینجلس (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 12اپریل 2014ء) ہالی ووڈ سائنس فکشن فلم ٹرانسینڈنس کے ستارے تشہیر کیلئے لاس اینجلس میں جمع ہوگئے، جہاں مداحوں کا ہجوم بھی من پسند فنکاروں کی جھلک دیکھنے موجود تھا۔

(جاری ہے)

مصنوعی انٹیلی جنس محقق ڈاکٹر وِل کاسٹر اپنی اہلیہ کے ساتھ جدید سسٹم تیاری میں مصروف ہیں تاہم کوئی ہے جسے طاقتور کمپیوٹر کی تکمیل منظور نہیں، دشمن کی گولی کا نشانہ بننے والے ڈاکٹر کے دماغ کو کمپیوٹر سسٹم میں اپ لوڈ کرلیا جاتا ہے اور ایک نئی زندگی جنم لیتی ہے ۔

فلم ٹرانسینڈنس کی کہانی سنانے کیلئے فلم کی تمام کاسٹ لاس اینجلس کے ریڈ کارپٹ پر جمع ہوگئی، جونی ڈیپ بھی کیمروں کے روبرو آئے اور اپنے کردار پر تبصرہ کیا۔سائنس فکشن فلم میں مورگن فریمین اور ربیکا ہال سمیت معروف فنکار یکجا ہیں، فلم 18 اپریل کو سنیما گھروں پر قسمت آزمائے گی۔

متعلقہ عنوان :