ہاوٴس فل 3 میں اکشے اور ابھیشیک ایک ساتھ جلوہ گر ہونگے

ہفتہ 12 اپریل 2014 13:19

ہاوٴس فل 3 میں اکشے اور ابھیشیک ایک ساتھ جلوہ گر ہونگے

ممبئی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 12اپریل 2014ء) چار سال پہلے بننے والی کامیڈی فلم ہاوٴس فل اور 2 سال بعد بننے والااس کا سیکوئل ہاوٴس فل 2نے باکس آفس پر دھوم مچائی تھی اب ہاوٴس فل 2 کے بعد ہاوٴس فل 3 آرہا ہے جس میں معروف اداکار اکشے کمار اور ابھیشیک بچن ایک ساتھ نظر آئیں گے۔

(جاری ہے)

فلم ہاوٴس فل 2 نے سو کروڑ بھی کمائے تھے اب ہاوٴس فل تھری سے بھی ڈائریکٹر ساجد خان اور پروڈیوسر ساجد ناڈیاوالاکو بہت سی امیدیں ہیں۔