بالی ووڈ فلم دی ایکسپوز کے گانے ہے اپنا دل کی ویڈیو جاری کردی گئی ، نیا گانا جاری کر دیا گیا

ہفتہ 12 اپریل 2014 13:19

ممبئی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 12اپریل 2014ء) بھارتی گلوکار ہمیش ریشمیا کے بعد اب یو یو ہنی سنگھ بھی اداکاری کے میدان میں اتر پڑے ہیں جس کا نیا گانا جاری کر دیا گیا ہے جو ان دونوں کی آواز میں ہی ریکارڈ کیا گیا بالی ووڈ ڈائیریکٹر آننتھ نارائن کی ہدایتکاری میں بننے والی فلم دی ایکسپوز میں دونوں اپنی اداکاری کے جوہر دکھانے جا رہے ہیں جس کی کہانی ایک حسینہ کے پر اسرار قتل کے گرد گھومتی ہے جو سب کیلئے معمہ بنا ہوا ہے۔

(جاری ہے)

قاتل کو بے نقاب کرنے کے لئے میدان میں اترتے ہیں عرفان خان ،اس قتل کا ذمہ دار کس کو قرار دیا جاتا ہے یہ تو ریلیز کے بعد ہی پتا چلے گا۔ایکشن، سسپنس اور تھرِ ل سے بھرپور اس فلم میں سونالی راوٴت ،زویا افروز اور احمد حسین سمیت کئی اداکار اپنی اداکاری کے جوہر دکھا رہے ہیں جو رواں برس 23 مئی کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

متعلقہ عنوان :