نامور موسیقار امجد بوبی کی 9 ویں برسی 15 اپریل کو منائی جائیگی

ہفتہ 12 اپریل 2014 13:19

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 12اپریل 2014ء) نامور موسیقار امجد بوبی کی 9 ویں برسی 15 اپریل کو منائی جائیگی ۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق امجد بوبی نے بطور موسیقار فلم ”بوبی “ سے ملک گیر شہرت حاصل کی جبکہ ان کی پہلی فلم 1976 میں ریلیز ہونے والی ہدایتکار ایس اے حافظ کی ”راجہ جانی“ تھی۔ فلم کے بعد انھوں نے ”آنسو اور شعلے “ ، ”پرورش“ ”آتش“ اور ”آگ اور شعلے “ جیسی فلموں کا میوزک ترتیب دیا ۔

امجد بوبی ہدایتکار نذر شباب کے فیورٹ موسیقار رہے ۔

(جاری ہے)

فلم ”کبھی الوداع نہ کہنا “ ”بوبی “ ”نادیہ “ جیسی فلموں کا میوزک ترتیب دیکر اپنی ساخت مضبوط کی ۔ امجد بوبی نے مہدی حسن ، مہناز ، ناہید اختر ، سلمی آغا ، غلام عباس ، اے نیئر ، تحسین جاوید ، حمیرا چنا ، سائرہ نسیم ، وارث بیگ ، راشد محمود ، شبنم مجید ، فریحہ پرویز سمیت دیگر سنگرز سے ان کی زندگی کے بہترین گیت ریکارڈکروائے۔ ان کی آخری ریلیز ہونے والی فلم ہدایتکار واداکار جاوید شیخ کی”کھلے آسمان کے نیچے“ تھی۔امجدبوبی 15 اپریل 2005ء کو 62برس کی عمر میں دل کے دورے سے وفات پاگئے تھے۔