روسی انتظامیہ نے مشہور فلم ” دی وولف آف وال سٹریٹ “ کی نمائش پر مقامی سینماؤں کو 113,000ڈالر جرمانہ کر دیا

ہفتہ 12 اپریل 2014 13:19

ماسکو (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 12اپریل 2014ء) روسی انتظامیہ نے مشہور فلم ” دی وولف آف وال سٹریٹ “ کی نمائش پر مقامی سینماؤں کو 113,000ڈالر جرمانہ کر دیا۔

(جاری ہے)

غیر ملکی میڈیا کے مطابق اس فلم سے متعلق روس کے فیڈرل سروس فار نارکوٹکس کنٹرول نے شکایت کی تھی کہ فلم میں منشیات فروشوں اور استعمال کرنے والوں کو ہیروبنا کر پیش کیا گیا جو نئی نسل پر برے اثرات مرتب کرسکتا ہے جس پر اس فلم کے بعض اہم مناظر کی نمائش روک دی گئی تھی۔ فلم کی مرکزی کاسٹ میں لیونارڈو ڈی کپریو شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :