لاڑکانہ میں دیرینہ تنازعہ پر 2 بھائیوں سمیت 3 افراد قتل، 2 زخمی

ہفتہ 12 اپریل 2014 11:42

لاڑکانہ میں دیرینہ تنازعہ پر 2 بھائیوں سمیت 3 افراد قتل، 2 زخمی

لاڑکانہ(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 12اپریل 2014ء) ڈوکری گاؤں سے تعلق رکھنے والے جونیجو برادری کے 2 بھائیوں سمیت 3 افراد کو دیرینہ تنازعہ پر قتل جب کہ 2 افراد کو زخمی کر دیا گیا۔

(جاری ہے)

لاڑکانہ کے گاؤں ڈوکری کے رہائشی جونیجو برادری کے 2 بھائی اعجاز اور مبین اپنے ڈرائیور کے ہمراہ عدالت جا رہے تھے کہ باکھرانی کے قریب چنہ گاؤں میں نامعلوم افراد نے ان کی گاڑی پر اندھا دھند فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں دونوں بھائی اور ڈرائیور موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے، فائرنگ سے 2 راہگیر بھی زخمی ہو گئے۔

امدادی ٹیموں کے اہلکاروں نے واقعہ میں جاں بحق اور زخمی ہونے والوں کو فوری طور پر چانڈکا اسپتال لاڑکانہ منتقل کیا جہاں ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ دونوں زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ دونوں بھائیوں کا اپنی ہی برادری کے کچھ افراد سے کسی معاملے پر دیرینہ تنازعہ چلا آ رہا تھا، واقعہ کا مقدمہ درج کر کے ملزمان کی گرفتاری کے لئے کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :