انوکھا ووٹر، 39 بیویاں 127 بچے، بیشمار پوتے پوتیاں،بھارتی ریاست میزورام کا صرف ایک خاندان کسی بھی انتخابی دنگل لڑنے والے کسی بھی امیدوار کو فتح یا ناکامی سے دوچار کر سکتا ہے

جمعہ 11 اپریل 2014 00:43

انوکھا ووٹر، 39 بیویاں 127 بچے، بیشمار پوتے پوتیاں،بھارتی ریاست میزورام ..

میزورام(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔11اپریل۔2014ء) بھارتی ریاست میزورام کا صرف ایک خاندان کسی بھی انتخابی دنگل لڑنے والے کسی بھی امیدوار کو فتح یا ناکامی سے دوچار کر سکتا ہے۔ انتخابات کے دوران امیدوارایک ایک ووٹ کیلئے ترلے منتیں کرتے دکھائی دیتے ہیں لیکن اگر بات ہو ایک ایسے گھر کی جس میں ایک سو سے زائد ووٹرز موجود ہوں تو پھر نیتاوٴں کا اس گھر کے باہر ڈیرے ڈالنا بنتا ہے۔

(جاری ہے)

بھارتی یاست میزورام کے زیون گکاچنا کا گھر ہے جس میں اس کی انتالیس بیویاں ،127 بچے اور بیشمار پوتے پوتیاں رہتے ہیں۔ اس انوکھے ووٹر کے گھر ان دنوں الیکشن لڑنے والے سیاستدانوں کا تانتا بندھا ہوا ہے۔ علاقے میں یہ عام مشہور ہے کہ جس امیدوار کی حمایت زیون چنا نے کر دی سمجھو وہ جیت گیا کیونکہ زیون کے بچوں ،پوتے پوتیوں سمیت سو سے زائد افراد رجسٹرڈ ووٹرز ہیں۔ اتنی بڑی فیملی کیلئے گھر بھی خاصا بڑا اور کئی منزلہ ہے جس میں سو سے زائد کمرے ہیں۔ اہل خانہ مل جل کر کھانا پکاتے ہیں اور پھر مل بیٹھ کھاتے ہیں۔ افراد قوت اتنی زیادہ ہے کہ خوراک اگانے سے لے کر پکانے تک سارے کام خاندان کے لوگ ہی سرانجام دیتے ہیں۔