ویمن کرکٹر بتول فاطمہ کا نکاح، زندگی کی نئی اننگز 26 اپریل کو شروع کرینگی

جمعہ 11 اپریل 2014 00:14

ویمن کرکٹر بتول فاطمہ کا نکاح، زندگی کی نئی اننگز 26 اپریل کو شروع کرینگی

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔11اپریل۔2014ء) پاکستانی ویمن کرکٹر بتول فاطمہ نے پیا دیس سدھارنے کیلئے کرکٹ کو خیرباد کہہ دیا، خاتون وکٹ کیپر کا نکاح کراچی کے ریاض احمد سے ہوگیا، 26 اپریل کو وہ بابل کا گھر چھوڑ جائیں گی۔میڈیارپورٹس کے مطابق ہاتھوں میں گلوز نہیں اب حنا کی خوشبو مہکے گی، چوڑیاں کھنکیں گی یہ وہی بتول فاطمہ ہیں جو پاکستان ویمنز ٹیم کیلئے وکٹ کیپنگ گلووز پہنے نظر آتی تھیں۔

(جاری ہے)

کچھ دن پہلے انہوں نے گھر آباد کرنے کیلئے قومی ٹیم کو خیرباد کہہ دیا تھا، بتول فاطمہ کا نکاح کراچی کے ریاض احمد کیساتھ ہوگیا ہے، سادہ سی تقریب میں دونوں کے گھر والے شریک ہوئے لیکن رخصتی کی تقریب 26 اپریل کو بڑی دھوم دھام سے ہوگی۔شادی کی محفل میں ویمنز کرکٹ ٹیم بھی موجود ہوگی، بتول نے پاکستان کیلئے ایک ٹیسٹ، 83 ون ڈے اور 45 ٹی 20 انٹرنیشنل میچز کھیلے، اور اب وہ ازدواجی زندگی کی شاندار اننگز کیلئے پیادیس سدھار رہی ہیں۔

متعلقہ عنوان :