لاہور ٹرانسپورٹ کمپنی نے چینی کمپنی سے 225بسیں لینے سے انکار کر دیا

جمعہ 11 اپریل 2014 22:32

لاہور ٹرانسپورٹ کمپنی نے چینی کمپنی سے 225بسیں لینے سے انکار کر دیا

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔11اپریل۔2014ء) لاہور ٹرانسپورٹ کمپنی نے سپیئرپارٹس کی عدم فراہمی ،ورکشاپ قائم نہ کرنے اور سی این جی کی قلت کے باعث چینی کمپنی سے 225بسیں لینے سے انکار کر دیا ۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ لاہور ٹرانسپورٹ کمپنی نے چینی کمپنی سے 757بسیں خریدنے کا معاہدہ کیا تھا جسکے تحت 350بسیں پاکستان پہنچ چکی ہیں ۔ تاہم چینی کمپنی کے اصرار کے باوجود ایل ٹی سی نے باقی 225بسیں لینے سے انکار کر دیا ہے ۔ ایل ٹی سی کا کہنا ہے کہ کمپنی نے بسوں کے سپیئرپارٹس فراہم کئے اور نہ ہی ورکشاپ کا قیام عمل میں لایا گیا ۔ جبکہ اب سی این جی قلت کے باعث بسیں نہیں لے سکتے ۔

متعلقہ عنوان :