آرمی چیف کا سونمیانی رینج کا دورہ ، ملک کو درپیش خطرات سے نمٹنے کے لیے ہر وقت تیار ہیں، سربراہ پاک فوج
جمعہ 11 اپریل 2014 21:33
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔11اپریل۔2014ء) آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے کہا ہے کہ پاک فوج ملک کو درپیش کثیر الجہتی خطرات سے نمٹنے کے لئے ہر وقت تیار ہے۔آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے کراچی میں سونمیانی رینج کا دورہ کیا جس میں آرمی چیف نے ایئرڈیفنس کی مشتقوں کا جائزہ لیا، ان مشتقوں میں ایئرڈیفنس کے فل رینج ہتھیاروں اور زمین سے فضا میں مار کرنے والے میزائلوں کا بھی استعمال کیا گیا، اس موقع پر آرمی چیف جنرل راحیل شریف کا کہنا تھا کہ ملک کو کثیر الجہتی خطرات کا سامنا ہے جس کے مقابلے کے لیے ہر وقت اعلیٰ سطح کی تیاریوں کی ضرورت ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ پاک فوج ملک کو درپیش خطرات سے نمٹنے کے لیے ہر وقت تیار ہے۔(جاری ہے)
جنرل راحیل شریف نے مشقوں میں حصہ لینے والی یونٹوں کے پیشہ وارانہ معیار اور مہارت کی بھی تعریف کی جبکہ سونمیانی رینج پہنچنے پر ایئر ڈیفنس کے کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل محمد زاہد لطیف نے آرمی چیف کا اسقبال کیا۔واضح رہے کہ بعض عناصر کی جانب سے فوج پر بلاجوازتنقید پر جنرل راحیل شریف نے 7 اپریل کو جب غازی بیس تربیلا میں اسپیشل سروسز گروپ کے ہیڈ کوارٹر کا دورہ کیا تو انہوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ پاک فوج ہر ادارے کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے اور اپنے ادارے کے وقار کا بھی ہر حال میں تحفظ کرے گی۔
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.