وزیرمملکت برائے پانی وبجلی عابد شیرعلی اپنی زبان کو لگام دیں، پرویزخٹک
جمعہ 11 اپریل 2014 20:45
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔11اپریل۔2014ء) وزیراعلی خیبرپختونخوا پرویز خٹک نے کہا ہے کہ پختونوں پر بجلی چوری کے الزامات لگانے والے عابد شیر علی اپنی زبان کو لگام دیں۔
(جاری ہے)
نجی ٹی وی کے مطابق وزیرمملکت برائے پانی و بجلی عابد شیرعلی کی جانب سے خیبرپختونخوا میں مسلسل بجلی چوری کے الزامات پر وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے برہمی کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ عابد شیر علی وزیراعظم سے قربت کا ناجائز فائدہ اٹھا رہے ہیں اور وہ پختونوں کو بجلی چور کہنے کے بجائے واپڈا کو چوروں سے پاک کریں۔
انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا کے عوام کو بجلی چور کہنا ان کی تذلیل کے مترادف ہے۔پرویز خٹک کا کہنا تھا کہ صوبے میں قدرتی گیس کے استعمال کا حق وفاق سے منوالیا ہے اور اضافی گیس سے سستی بجلی پیدا کر کے صنعتی انقلاب برپا کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ کرپٹ عناصر متحد ہوکر صوبائی حکومت کے خلاف مسلسل سازشیں کررہے ہیں تاہم ایسی کوئی بھی سازش کامیاب نہیں ہوگی اورہم ان عناصر کو ہر صورت بے نقاب کریں گے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
سپریم کورٹ کا تمام عمارتوں اور سڑکوں سے رکاوٹیں و تجاوزات ہٹانے کا حکم
-
ملالہ کی اسرائیل کی مذمت، غزہ کی حمایت کا اعادہ
-
غزہ کی جنگ انٹرنیشنل ورلڈ آرڈر کے لیے ساکھ کی جنگ بن گئی ہے، شیری رحمن
-
خدشات ہیں شبِ برات پر بشری بی بی کے کھانے میں زہر ملایا گیا،مشال یوسف زئی
-
چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کردیا
-
شیرافضل مروت کی قصورمیں درج مقدمے میں حفاظتی ضمانت منظور
-
2023میں پاکستان کو 2 ارب 35 کروڑ ڈالرز فراہم کیے، ایشیائی ترقیاتی بینک
-
پولیس یونیفارم پہننا جرم ہے جس کی قانون میں سزا ہے،یاسمین راشد
-
سرکاری ادارے ملازمین کو پال رہے، ان کو بٹھا کر تنخواہیں دی جارہی ہیں، چیف جسٹس
-
عدالت نے عمران خان و بشریٰ بی بی کو ریاستی اداروں اور آفیشلز کیخلاف بیان دینے سے روک دیا
-
نواز شریف ملکی مفاد کی خاطرعمران خان سے بات چیت کیلئے تیار ہیں،رانا ثناءاللہ
-
پولیس وردی پہننے پر مریم نواز کیخلاف مقدمہ درج کرنے کی درخواست دائر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.